
عام انتخابات 2024 کی سرگرمیاں عروج پر ہیں، عوام کے ساتھ ساتھ فنکار برادری نے بھی اپنی پوزیشنیں سنبھال لی ہیں اور اپنی اپنی پارٹیوں کو سپورٹ کرنا شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نئے عام انتخابات صرف 2 دن کی دوری پر ہیں، ایسے میں سیاسی جماعتیں ، امیدواروں اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کی حمایت حاصل کرنے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگانے میں مصروف ہیں، عوام اور ووٹرز کو انتخابات میں حصہ لینےاور ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے کیلئے فنکار برادری بھی میدان میں آگئی ہے اور اپنی پسندیدہ سیاسی جماعتوں کی حمایت میں پیغامات جاری کررہے ہیں۔
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے بیان میں کہا کہ باتیں بنانے سے کچھ نہیں ہوگا، 8 فروری کو گھروں سے نکلیں، حلقے، امیدواروں اور انتخابی نشانات کی معلومات لیں اور جاکر ووٹ ڈالیں، آپ کو جس امیدوار سےا مید ہو اس کو جاکر ووٹ دیں۔
https://twitter.com/x/status/1753795064822640806
معروف کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی نے کہا کہ لوگوں کا کہنا ہے ووٹ ڈالنے کا کوئی فائدہ نہیں، جس نے جیتنا ہے وہ ویسے بھی جیت جائے گا۔ اگر آپ نے ووٹ نہیں ڈالا تو مخالفین کا کام اور آسان ہوجائے گا، 8 فروری کو باہر نکلیں اور اتنے ووٹ ڈالیں کہ مخالفین کو جیتنے کیلئے بہت زیادہ محنت کرنی پڑے۔
https://twitter.com/x/status/1753533934066143615
اداکارہ حنا بیات خان نے کہا کہ ملک میں جو اس وقت ہورہا ہے وہ تکلیف دہ اور پریشان کن ہے ، تاہم نا امیدچھوڑنی ہے نا اشتعال میں آنا ہے اور نا ہی گھروں سے نکل کر احتجاج کرکے دشمن کو موقع دینا ہے کہ وہ ہمیں ہتھیار بنا کر استعمال کریں۔
https://twitter.com/x/status/1754177054013342194
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ووٹ کے ذریعے انصاف اور ناانصافی کا بدلہ لیں گے، ہم نے 8 فروری کو گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنا ہے۔
مشہور اداکار منیب بٹ نے کہا کہ سب لوگ کہہ رہے ہیں کہ الیکشن والے دن آرام کریں گے، مثبت سوچیں، یہ باتیں چھوڑ دیں کہ دھاندلی ہوگی یا ووٹ تبدیل کردیا جائے گا، الیکشن ملک کی ضرورت ہیں، اپنی ذمہ داری پوری کریں، انتخابات کے بعد جو ہوگا وہ ہمارا نصیب ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1754111795092996455
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4fananmsshshforolelction.png