
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی کے پشاور میں قتل کے بعد اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران عبدالطیف آفریدی کو خاندانی دشمنی کی بھینٹ چڑھایا گیا، پولیس نے حملہ آور کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق عبدالطیف آفریدی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم عدنان سمیع اللہ آفریدی کی عبدالطیف آفریدی سےپرانی خاندانی دشمنی تھی، عبدالطیف آفریدی پر اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی کو قتل کرنے کا ایک مقدمہ بھی درج تھا، آفتاب آفریدی اور عبدالطیف آفریدی آپس میں رشتہ دار بھی تھے،تاہم اے ٹی سی صوابی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدرعبدالطیف اور ان کےبیٹے کو اس کیس میں بری کردیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پشاور میں عبدالطیف آفریدی پر حملہ کرنے والا ملزم مقتول اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی کا بھانجا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1614937375590719488
خیال رہے کہ آج پشاور ہائی کورٹ بار روم میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور معروف وکیل عبدالطیف آفریدی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے،انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئے، پولیس نے موقع پر ہی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1614948651843063810
Last edited by a moderator: