عدت کیس، وکیل رضوان عباسی کا مقصد تاخیری حربے استعمال کرنا ہے،گزشتہ دو سماعتوں پر نہیں آئے، آج کہہ رہے دو ہفتے مزید ملتوی کردیں، سلمان اکرم راجہ کے دلائل
دوران عدت نکاح کو عام کیس سمجھا جائے، وکیل رضوان عباسی
یہ عام کیس ہے؟ ٹرائل جتنا تیزی سے چلا ہے کیا وہ عام تھا؟ دو دن سول جج صبح اڈیالہ جیل داخل ہوئے اور رات کو نکلے، سسٹم کو استعمال کیاگیا، مزید استعمال نہ ہونے دیاجائے،کل نہیں تو پرسوں تک سماعت ملتوی کردیں، وکیل سلمان اکرم راجہ برہم
وکیل رضوان عباسی کی ایک بار پھر مئی تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا
مئی کیوں؟ کل تک سماعت ملتوی کریں، دلائل دوہرا رہےہیں،کیس میں رہ کیاگیاہے؟ گائناکالوجی پر انسائیکلوپیڈیا کھلا ہواہے، سلمان اکرم راجہ۔۔۔!!!
عدت کیس کو التوا کرنے کیلئے دلچسپ صورتحال، وکیل رضوان عباسی عدالت سے چلے گئے، سلمان اکرم راجہ شدید غصے میں آگئے، کہا، ابھی تو تاریخ نہیں دی، بھاگ کیسے گئے رضوان عباسی؟ کیا ہورہا ہے یہ، قانون کو نافذ کریں، بغیر اجازت عدالت سے چلے گئے ہیں،رضوان عباسی بھاگ گئے، ان پر تو توہین عدالت کی کاروائی ہونی چاہیے،رضوان عباسی کو اتنا اعتماد ہے کہ ان کی استدعا منظور کرلی جائےگی،ساتھ کمرے میں بیٹھے ہوئے تھے اور عدالت پیش نہیں ہوئے،ہم بہت ہی زیادہ رنجیدہ ہیں رضوان عباسی کے رویے پر۔۔۔!!!
کل میں نے بھی ایک قتل کا کیس سننا ہے، 25 اپریل تک کردیں ملتوی ؟ جج شاہ رخ ارجمند کی رضوان عباسی سے استفسار
ٹھیک ہے، 25 اپریل تک سماعت ملتوی کردیں، وکیل رضوان عباسی کا جواب
یہ کیا بات ہوئی؟ 15 دن سماعت ملتوی کے مانگے، آپ نے 10 دن سماعت آگے کردی،سلمان اکرم راجہ