
پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر وائس پریزیڈنٹ مریم نواز شریف نے عدلیہ پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ آج بھی ان کو سہولت کاری فراہم کررہی ہے، جج کےداماد ہونےکا فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے عدلیہ ، سابق آرمی افسران اور عمران خان کو بیک وقت آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ پراب سوالات اٹھ رہے ہیں، جنرل فیض حمید نے الیکشن میں دھاندلی کی اور ن لیگ کو توڑنے کی کوشش کی، فیض حمید نے بہت پیسہ بنایا کوئی گاؤں میں ان کے گھر کو جاکر دیکھ لے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف تو بابا رحمت اور فیض لگے ہوئے تھے، قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملےپر موقف بالکل واضح ہے، میں نے اس کی قیمت چکائی ہے۔
مریم نواز شریف نے نواز شریف کی واپسی اور کیسز کے خاتمے سے متعلق اپنی ہی پارٹی کی حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کیلئے ہم اور پارٹی کچھ نہیں کرسکے، ہمیں قانون سازی کرنی چاہیے تھی مگر ہم اس معاملےپر کچھ نہیں کرسکے، میں اس پر پارٹی سے ناراض ہوں۔
شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی میرے لیے محترم اور بڑے بھائیوں جیسے ہیں، وہ میرے والد کے ساتھی ہیں، میری کل ان سے بات ہوئی ہے ، میں ان کے پاس جاؤں گی اور ان کی سرپرستی میں کام کروں گی ، وہ میری حوصلہ افزائی کریں گے، میں احسن اقبال ، خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق سمیت سب سینئرز کی سرپرستی میں کام کررہی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش نہیں ہے کہ میں سینئرز کو اپنےپیچھے کھڑا کروں، میری ایسی پرورش بھی نہیں ہے، جنید کو ابھی گھر کی ذمہ داری اٹھانی ہے ان کا فی الحال سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،میرا فوکس وزیراعظم یا وزیر اعلی کا عہدہ نہیں ہے، میر ی ساری توجہ تنظیم سازی پر مرکوز ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر کےبیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ آزاد آدمی ہیں آپ اس بیان سے متعلق ان سے پوچھ سکتےہیں، تاہم انہوں نے یہ بیان انفرادی حیثیت میں دیا ہوگا، میں اس بات کا جواب نہیں دے سکتی۔
کل اسلام آباد میں استقبال سے ایسا لگا جیسے آٹا مفت مل رہا ہے، ٹماٹر 2 روپے کلو مل رہے ہیں، کارکنان کے جذبے سے لگا ن لیگ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا
https://twitter.com/x/status/1624774785317076993
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8maryamnawazadliaattack.jpg
Last edited: