علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر خواتین پر تشدد کا ایک اور واقعہ، کسٹم حکام کے مطابق خواتین نے سامان چیکنگ پر جھگڑا شروع کیا تھا۔ کسٹم حکام خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کا واقعہ ہوا ہے جہاں کسٹم اہلکاروں نے خاتون مسافر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال ائیر پورٹ میں بد نظمی ہوئی اور خاتون پر بہیمانہ تشدد کیا گیا، اس دوران کسٹم آفیسر خاتون نے مسافر خاتون کو لاؤنج میں بالوں سے گھسیٹا، مسافر خاتون کے اہل خانہ چیخ و پکار کرتے رہے لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی۔
https://twitter.com/x/status/1909151377290408176
واقعے سے متعلق کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ خواتین نے سامان چیکنگ پر جھگڑا شروع کیا، چیکنگ کے دوران خاتون مسافر نے اپنا لہنگا کلیئر نہ ہونے پر کسٹم اہلکاروں سے جھگڑا کیا/
ابوظہبی سے آنے والی خواتین مسافروں نے سامان کی کلیئرنس نہ ہونے پر احتجاج کیا جس کے نتیجے میں ہاتھا پائی ہوئی