
استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما علیم خان نے شاہ محمود قریشی کے بیان پرردعمل دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر اور بانی رہنما علیم خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹو یٹر پر اپنے ایک بیان میں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے نئی پارٹی سے متعلق بیان پر ردعمل دیا ہے۔
عبدالعلیم خان نے قریشی صاحب عزت اور ذلت تو صرف میرے اللہ کے ہاتھ میں ہے اور وہی جانتا ہے کہ کون"ڈیڈ آن آرائیول" ہے اور کس کا "دی اینڈ" ہے۔
https://twitter.com/x/status/1667515722111635457
خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کے سابق ارکین کی نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے قیام پرر دعمل دیتے ہوئے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کی مثال ایسے ہی ہے کہ جیسے کسی مریض کو ہسپتال لایا جائے اور ڈاکٹر کہے کہ اس کی تو ڈیڈ آن آرائیول ( راستے میں ہی وفات ) ہوگئی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ میں عوام میں ریلیف نہیں دیا گیا، الیکشن تو ہر حال میں ہونے ہی ہیں، تاہم اگر آئین سے ماورا کوئی کام ہوا تو کچھ نہیں کہا جاسکتا۔