علی امین گنڈاپور کاصوبہ بھر میں چیک پوسٹیں ختم،جرگہ سسٹم بحال کرنیکااعلان

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
علی امین گنڈاپور کا بڑا اعلان

نگران حکومت کے پارٹیوں کے کوٹہ سسٹم کی بنیاد پر بھرتی کیے گئے 1800 ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔ میں انکے احتجاج برداشت کرنے کو تیار ہوں لیکن ان غیر قانونی لوگوں کو تنخواہیں نہیں دوں گا۔ علی امین گنڈاپور

آج ہم عوام کو اختیار حوالے کررہے ہیں کہ وہ پورٹل پر اپنے مسائل اجاگر کریں پھر ان مسائل پر کس کو سزا ہوئ کیا ایکشن ہوا وہ ہم میڈیا پر بھی لائیں گے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبہ میں چیک پوسٹیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ساتھ میں صوبہ میں جرگہ سسٹم بھی بحال کرنے کا اعلان کر دیا
https://twitter.com/x/status/1836302369539117492
افغان قونصلیٹ جنرل نے وضاحت کر دی ہے کہ میوزک کی وجہ سے وہ ترانے میں کھڑے نہیں ہوئے انہوں نے اپنا قومی ترانہ بھی بین کر رکھا ہے اس لیے یہ وضاحت کافی ہے ۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور

بڑی سیدھی سی بات ہے کہ میں سیاسی پریشر نہیں لیتا ، میں اپنی عوام کا سوچتا ہوں میں کسی ایک بندے کو خوش کرنے کے لیے عوام کا حق نہیں مار سکتا ۔ علی امین گنڈاپور
https://twitter.com/x/status/1836310581885682049
https://twitter.com/x/status/1836315931254935777
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اصولی طور پر دونوں امور کی افادیت اپنی جگہ ہے لیکن شاید ٹائمنگ صحیح نہیں ہے . نکالے جانے والے ان ١٨٠٠ ملازمین میں سے تین چوتھائی تعداد فضل الرحمٰن کی پارٹی کے بندوں کی ہو گی . گزشتہ چند دنوں میں ترمیم کے معاملے پر اعتماد کی جو فضاء تحریک انصاف اور جمیعت میں پیدا ہوئی ہے اسکے ڈی ریل ہونے کا خطرہ نہ پیدا ہو جائے . چیک پوسٹیں اگر تو جنہوں نے بنا رکھی ہیں انکی مشاورت سے ختم کی جارہی ہیں پھر تو ٹھیک ہے لیکن اگر بغیر انڈرسٹینڈنگ کے یہ کام شروع کیا گیا تو ان سے بھی خوامخواہ کا جھگڑا نہ شروع ہو جائے . اسی طرح جرگہ سسٹم شروع کرنے سے پہلے پشاور ہائی کورٹ کا آن بورڈ ہونا ضروری ہو گا نہیں تو احتمال ہو گا کہ عدالت وزیر اعلی کے اس حکم کو منسوخ کر دے . ہاں اگر صوبائی اسمبلی اور صوبائی کابینہ پہلے اسکی منظوری دے دیں تو شاید عدالت کا رویہ نرم ہو
 

Back
Top