علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات ؛مشال یوسفزئی سے متعلق فیصلہ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1783786092388405377
علی امین گنڈاپور اور عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبائی کابینہ کے ارکان مشال یوسفزئی اور شیر افضل مروت کے بھائی خالد مروت کی شکایات سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا ہے جس کے بعد عمران خان نے دونوں ارکان کو کابینہ میں رکھنے یا نہ رکھنے کا اختیار وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مشال یوسفزئی کی جانب سے سامنے آنے والے تنازعات اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے بھی عمران خان کو آگاہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ نے شیر افضل مروت کے بھائی خالد مروت کی بیوروکریسی، انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ملنے والی شکایات اور بے جا مداخلت کرنے سے متعلق شکایات بھی عمران خان کے سامنے رکھیں۔