علی امین گنڈا پور کی تنیقد، تیمور جھگڑا کا ردعمل سامنے آ گیا

Arshad Chachak

Moderator
Siasat.pk Web Desk
https://twitter.com/x/status/1906056422493712768
میں نے ایک سال سے زیادہ عرصے تک قیاس آرایوں کا جواب نہ دینے کی کوشش کی۔ ہمارا مشن بڑا ہے؛ ہمارا مشن عمران خان ہے۔ لیکن افسوس یہ کہ جب مجھے جھوٹے الزامات کے ساتھ عوامی سطح پر نشانہ بنایا جائے تو میرے پاس سچ واضح کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا۔

یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ علی امین اور شیر افضل مروت بھی اسی غلط فہمی کا شکار ہیں۔

مثال کے طور پر پنشن فنڈ کا فیصلہ لے لیجیے۔

یہ ایک ہزار فیصد درست فیصلہ تھا۔ نہ صرف یہ قدم کابینہ، اسمبلی اور پنشن بورڈ سے منظور شدہ تھا، بلکہ یہ ضروری اقدام بھی تھا!

پنشن فنڈ پنشن کی ادائیگی کے لیے استعمال ہوا۔ گریجویٹی فنڈ گریجویٹی کی ادائیگی کے لیے استعمال ہوا۔ تاریخ میں پہلی بار۔ اور یہ فنڈز اور کس کام کے لیے ہوتے ہیں؟ کسی پارٹی کے لیے؟؟

میں سمجھ سکتا ہوں کہ اپوزیشن ان جرت مندانہ اقدامات پر تنقید کرے۔ میں یہ بھی سمجھ سکتا ہوں کہ سرکاری افسران اور یونینز ایسی تبدیلیوں پر اعتراض کریں جو پرانے نظام کو توڑتی ہیں۔ لیکن مجھے اپنی ہی حکومت سے ایسی توقع نہیں تھی۔

پی ٹی آئی کی گزشتہ حکومت میں کی گئی پنشن ریفارمز کو پورے پاکستان میں سراہا گیا۔ وفاقی حکومت، پنجاب اور بلوچستان نے ان اصلاحات کو اپنایا، اور ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف نے بھی ان کی تعریف کی۔

یہ پرانے اور غیر مؤثر فنڈز ختم ہونے چاہیئیں، اور کنٹریبیوٹری پنشن سسٹم کو تمام سرکاری ملازمین تک بڑھایا جانا چاہیے۔ مگر اس کے بجائے، رقم کو پرانے نظام میں واپس ڈالنا صرف پرانے اسٹیٹس کو کو مزید مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔

جس بھی بیوروکریٹ نے ہماری حکومت کو یہ مشورہ دیا کہ وہ پیسہ دوبارہ اس فنڈ میں ڈال دے، جو کہ محض ایک پارکنگ اسپاٹ ہے اور بے فائدہ ہے، اور پنشن کا بِل ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے ادا کرے، وہ اصل غلطی کا مرتکب ہے، اور اسی کو اس غلط فیصلے کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔

خیر، براہ کرم اپنی توجہ اور کوششیں عمران خان پر مرکوز رکھیں، اور ہمارے خوبصورت صوبے کی قانون و انصاف اور حکمرانی پر دھیان دیں۔
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
Ghunda Pur is a moron. He doesn't know how to deal with the PTI leadership, who are the victims of a corrupt system.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

آفتاب اقبال یہاں غلطی کر گیا کہ..... عمران حکومت نہیں اقتدار مانگتا ہے . ایسا بالکل نہیں ہے
عمران نہ حکومت مانگتا ہے نہ اقتدار بلکہ پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ٨ فروری ٢٠٢٤ کے چناؤ میں اقتدار اور حکومت دونوں عمران کے حوالے کرنے کا فیصلہ دے چکے ہیں
 

Back
Top