علی محمد خان کی ریاست سے گرفتار کارکنوں کو معاف کرنے کی اپیل

jai1h1i1h1.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے ریاست سے پی ٹی آئی کے تمام گرفتار کارکنوں کو تنبیہ کرکے معاف کرنے کی اپیل کردی,جیو نیوزکے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ مراد سعید اور شہریار آفریدی کو بھی الیکشن لڑنے کا موقع دیا جائے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ ریاستی اداروں کے دفاع کی بات کی ہے اور پاکستان زندہ باد کہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیوں میں میرے حلقے سے میرا گاؤں نکال دیا گیا ہے، اگر کوئی پارٹی چھوڑ کر جانا چاہتا ہے تو وہ اپنی مرضی سے جائے، جو اپنی مرضی سے نہیں گیا تو ان کی واپسی کا طریقہ کار بانی پی ٹی آئی طے کریں گے, جس طرح کاکڑ صاحب نگران وزیراعظم ہیں اس طرح نگران چیئرمین گوہرخان ہیں۔

ان کا کہنا تھا ان رہنماؤں نے ہمیشہ ریاستی اداروں کے دفاع کی بات کی ہے اور پاکستان زندہ باد کہا ہے, نئی انتخابی حلقہ بندیوں میں میرے حلقے سے میرا گاؤں نکال دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پارٹی چھوڑ کر جانا چاہتا ہے تو وہ اپنی مرضی سے جائے، جو اپنی مرضی سے نہیں گیا تو ان کی واپسی کا طریقہ کار بانی پی ٹی آئی طے کریں گے جس طرح انوار الحق کاکڑ صاحب نگراں وزیراعظم ہیں، اسی طرح نگراں چیئرمین گوہر خان ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ الیکشن لڑنے کے لیے نواز شریف کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ، وہ لاہور سمیت مختلف حلقوں سے الیکشن لڑیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف الیکشن سے فرار چاہتی ہے، پارلیمنٹ نے قانون پاس کرلیا ہے کہ پانچ سال سے زیادہ نا اہلی نہیں ہوسکتی، بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑسکتے ہیں یا نہیں یہ قانونی معاملہ ہے،عدالتوں کو دیکھنا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتے۔
 

Pak1stani

Prime Minister (20k+ posts)
Stop this non sense. From 75 years civilian are suffering because of these Mir Jaffers and Mir sadiqs, selling Pakistan and its people for Dollars.
 

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
It is not riasat - It is Muneera Dalla in cohoots with Nawaz kanjerr who have been given the task to weaken Pakistan and make it into a satellite state of the ultimate shit-hole called India.
 

waseem137

Minister (2k+ posts)
یہ اسلام کا مرد مجاہد ایک نمبر کا کھسی ہے ، اسکی ساری بڑکیں بھارتیوں، اسرائیلییوں اور قادیانیوں کے لیے ہیں۔