
ٹوئٹر پر صارفین دہائیاں دے رہے ہیں کہ انکے فالورز اچانک کم ہوگئے ہیں اور وہ ایلون مسک پر تنقید اور طنز کررہےہیں اور فالورز کی کمی کی دہائیاں دے رہے ہیں ۔
یہ رجحان نہ صرف عام صارفین کے اکاؤنٹس میں دیکھا گیا بلکہ پاکستان کی معروف سیاسی ، کرکٹ شوبز کی شخصیات بھی اس سے نہ بچ سکیں جن کے فالورز لاکھوں یا ملینز میں ہیں۔
پاکستان میں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات سابق وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعظم شہباز شریف،مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اداکارہ ماہرہ خان اور سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم کے فالوورز کی تعداد میں اچانک کمی ہو گئی ہے ۔
بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے 11800، وزیراعظم شہبازشریف کے 8000، مریم نوازکے 14600 فالوورز کم ہوگئے۔کمی کا شکوہ سب سے زیادہ صحافیوں اور اینکرز کی جانب سے کیا گیا۔
فالورز کم ہونے سے ملین یا لاکھوں فالورز رکھنے والوں کوفرق نہیں پڑا لیکن عام فالورز اس پردہائیاں دے رہے ہیں ۔اینکر عمران ریاض جن کے 5 ملین فالورز ہوچکے تھے اور انہیں سوشل میڈیا صارفین نے مبارکبادیں بھی دیں لیکن اچانک فالورز کم ہونیکی وجہ سے وہ 4.9ملین ہوگئے ۔
فالورز کم ہونے کی کوئی وجہ سامنے نہ آسکی لیکن بتایا جارہا ہے کہ ٹوئٹرانتظامیہ نے جعلی اکاؤنٹس کےخلاف ایکشن لینا شروع کردیا ہے اور انہیں بندکرنا شروع کردیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ایسے اکاؤنٹس بھی بند ہونا شروع ہوگئے ہیں جو کافی عرصہ سے بنے تو ہوئے ہیں لیکن ان سے نہ تو ٹویٹس ہورہے تھے اور نہ کافی عرصے سے ان سے لاگ ان ہوا جارہا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/twitter-floowwhaah.jpg