ہم نیوز کے پروگرام پوائنٹ ود مالک‘ میں مریم نواز کی جانب سے ارشد شریف کے خلاف ری ٹویٹ پر میزبان نے کہا کہ یہ ایک غلط اقدام ہے, ارشد شریف نے بیگم کلثوم کی صحتیابی کی دعا کی تھی۔
پروگرام میں شریک وزیراعظم کے معاون خصوضیمحمد مالک خان نے بھی پارٹی نائب صدر کے اقدام کو غلط قرار دیا اور کہا یہ انسانیت کا معاملہ ہے اختلافات اپنی جگہ ہیں,پی ٹی آئی نے مریم نواز کہ والدہ کا مذاق اڑایا وہ قابل مذمت تھا مریم نواز کا اقدام بھی قابل مذمت ہے۔
شبلی فراز نے بھی ارشد شریف کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور ن لیگ پر تنقید کی,سینئر اینکر محمد مالک نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ مقتول ارشد شریف کی فیملی کی کفالت پر ایک ٹیلی تھون نشریات کریں۔
انہوں نے یہ مشورہ ہم نیوز کے پروگرام ’ بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں شریک مہمان اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز کو دیا۔
محمد مالک نے اس حوالے سے کہا کہ عمران خان ٹیلی تھون کریں، ہم نیوز کا پلیٹ فارم بھی موجود ہے یا کہیں اور کریں۔
شبلی فراز نے محمد مالک کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پیغام چئیرمین تحریک انصاف عمران خان تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا ارشد شریف اور اس کی فیملی کے لیے ٹیلی تھون ضرور کرنا چاہیے، یہ ایک بہت اچھا آئیڈیا ہے۔
پروگرام میں شریک ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ میں ارشد شریف کی فیملی کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ حکومت حقائق تک پہنچنے کی پوری کوشش کرے گی۔