
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان بار بار اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہے کہ میں یتیم ہوگیا ہوں مجھے گود لے لو۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نےکہا کہ عمران خان صرف لوگوں کو وضاحتیں دیتے ہیں کہ وہ گرفتاری کیوں نہیں دے رہے، یہ ورکرز سے کہتے ہیں کہ جیل بھرو اور خود زمان پارک میں بیٹھے ہوئے ہیں،سابق وزیراعظم کہتا ہے کہ سابق آرمی چیف کا کورٹ مارشل کرو اور موجودہ آرمی چیف کو کہتا ہے کہ مجھ سے ملو۔
مریم نواز شریف کے زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اہم اجلاس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف نے پارٹی آرگنائزیشن کی بات کی ہے، جہاں بھی پرانا تنظیمی ڈھانچہ ٹھیک کام کررہا ہے وہ جاری رہے گا تاہم نوجوان نسل کو آگے لانا بھی ضروری ہے، مریم نواز شریف پارٹی کو نئی لائن پراستوار کرنا چاہتی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11khawajaasifkahahah.jpg