
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اب بھی عوام میں مقبول ہیں, ایک سال سے عرصے سے جیل میں رہنے کے باجود ان کے سوشل میڈیا حامیوں میں کوئی کمی نہیں, پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ایک غیر ملکی سیاح نے ایکس پر پیغام میں عمران خان سے محبت کا اظہار کیا۔
سیاح کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان اور انگلینڈ کا میچ دیکھنے کے لیے عمران خان انکلوژر کا ٹکٹ مانگا جس کے جواب میں ٹکٹ آفس نے انہیں کہا کہ سارے ٹکٹ بک چکے ہیں جبکہ انہوں نے عمران خان انکلوژر میں اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس میں انکلوژر کو بالکل خالی دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1849332505838825671
سیاح نے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو پی ٹی آئی کے حامی صارفین عمران خان کے حق میں سامنے آ گئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان انکلوژر کو اس لیے سولڈ آؤٹ قرار دیا گیا تاکہ لوگ وہاں بیٹھ کر میچ نہ دیکھ سکیں۔
https://twitter.com/x/status/1849363822814920899
پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے صحیح کہا تھا کہ یہ لوگ جب عمران خان کا نام سنتے ہیں تو ان کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔ انہوں نے غیر ملکی سیاح کی ٹوئٹس شیئر کرتے ہوئے کہا پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کے دوران حکومت نے عمران خان انکلوژر کو ’سولڈ آؤٹ‘ قرار دے دیا تاکہ لوگ وہاں بیٹھ کر میچ نہ دیکھ سکیں۔ تاہم ایک غیر ملکی سیاح نے اس جھوٹ کا پردہ فاش کر دیا۔
https://twitter.com/x/status/1849630541412262299
احمد فرہاد کہتے ہیں کہ غیرملکیوں سے جھوٹ بولا گیا کہ عمران خان انکلوژر کے سارے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں تا کہ کوئی عمران خان انکلوژر میں نہ بیٹھ جائےلیکن غیر ملکی سیاح بھی ٹکٹ لے کر ہی ٹلے۔
https://twitter.com/x/status/1849656322394083676
ایک صارف نے لکھا عمران خان انکلوژر کے ٹکٹ جان بوجھ کر فروخت ہی نہیں کیے گئے,بغض عمران خان میں یہ سسٹم اور کتنا گرے گا؟
https://twitter.com/x/status/1849674945330364672
تابندہ نامی صارف نے لکھا کہ ایسا اس لیے کیا گیا کیونکہ یہ لوگ ڈر گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1849486528147591667
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔ میچ کے پہلے دن انگلینڈ کے پہلی اننگز میں 267 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15imrankjsjsebcclosl.png