عمران خان اور سراج الحق کی ملاقات میں کیا ہوا؟اندرونی کہانی

sirjahshaisha.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق عمران خان نے گفتگو میں کہا حکومت کے ساتھ مذاکرات میں خود شامل نہیں ہوں گا،انتخابات پر کوئی چیز واضح ہو تو اپنے نمائندے بھیج سکتا ہوں۔

سراج الحق نے کہا حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا شدید فقدان ہے، صرف پنجاب میں انتخابات ہوئے تو اسمبلیاں اکٹھی مدت پوری نہیں کر پائیں گی،حکومت کا خیال ہے اس سے طاقت کا توازن متوازن نہیں رہے گا۔ 90 دن کی مدت میں پہلے ہی توسیع ہو چکی ہے،عمران خان کو تجویز دی کچھ قدم آپ آگے بڑھائیں، دو قدم وزیراعظم بھی پیچھے ہٹیں تو بات آگے بڑھ سکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1647241158169427969
آج امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی پہلے وزیر اعظم شہباز شریف اور پھر عمران خان سے ملاقات کی اور کہا حکومت اور پی ٹی آئی ایک دن الیکشن کرانے کے ایجنڈے پر مل بیٹھنے کو تیار ہیں،حکومتی ذرائع کے مطابق الیکشن ایک دن کرانے پر جماعت اسلامی سے مزید بات چیت کیلئے تیار ہیں، کوئی حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے سراج الحق کی ملاقات میں سیاسی صورتِحال پر گفتگو ہوئی اور قائدین نے اجتماعی دانش سے مسائل کے حل پر اتفاق کیا،اس کے بعد سراج الحق نے زمان پارک جا کر عمران خان سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتِحال پر گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران عمران خان اور سراج الحق نے ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، امیر جماعت اسلامی کی جانب سے انتخابات کے حوالے سے وسیع اتفاق رائے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ روابط کے تسلسل پر اتفاق کیا،وزیراعظم نے جماعت اسلامی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہر کسی کو اپنی ضد اور انا قربان کرنی ہوگی،
 

TruthWillOut

Senator (1k+ posts)
Establishment ke mutabiq ye imran khan ki zindgi ka aakhri mahina he , muzakrat sirf ek dhoka hen. They are trying to kill imran khan and declare emergency to bring tecnocrats.
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
پی ٹی آئی کو ایسی کوئی تجویز نہی ماننی چاہیئے۔ اس سے وکلا کا بیانیہ بھی کمزور ہوگا۔ اگر ایسی کوئی ڈیل ہوتی ہے تو اگر اسے آئین میں ترمیم سے تحفظ نہ دیا گیا تو پی ٹی آئی بھی آئین توڑنے والوں میں شامل قرار پائے گئی۔ حقوق صر ف پی ٹی آئی ووٹرز ہی کے نہی غصب ہو رہے بلکہ ہر آزاد امیدوار بھی وہی واویلا مچا سکتا ہے جو پی ٹی آئی آج مچا رہی ہے۔
دوسری بات یہ کہ اگر حکومت کا موقف یہ ہے کہ صوبائی انتخابات پہلے ہو جانے سے قومی انتخابات میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتوں کی وجہ سے لیول پلیئنگ فیلڈ نہی ہوگا تو انتخابات اکٹھے ہونے اور محسن نقوی کے ہوتے کونسا لیول پلیئنگ فیلڈ ہے۔ اگر اکٹھے انتخابات پر رضامندی ہوتی ہے تو پنجاب کی کیئر ٹیکر حکومت بھی تبدیل ہونی چاہئے اور کوئی نیوٹرل بندہ وزیراعلی بنانا ہوگا۔ اس کے لئے اگر مصطفے نواز کھوکھر کو وزیراعلی بنا دیا جائے تو شاید سب کے لئے قابل قبول ہو سکتا ہے۔​
 

dxtyle

Councller (250+ posts)
الیکشن ایک دن ہو یا پھر الگ الگ ، دونوں میں فائدہ عمران خان صاھب کا ہیں
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
I'm not sure why PTI is even entertaining the corrupt clowns with "talks". What are they going to talks about? The elections must be held according to the SC orders so PTI must be stupid to agree a different date to accomodate PDM thieves.
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
Govt will dodge JI and after buying a but more time and coming out of clutches of supreme court will runaway from election.

Exactly. PDM and establishment have sent this fake molvi to arrange talks which will override SC verdict. They can then change the deal after a couple of months and PTI will have to go crying to courts again and be back to square one.

PTI must not go into any talks. The elections must be held on May 14th.
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
سراج الحق سے میں یہی پوچھنا چاہوں گا کہ حضور وہ کیا جرم ہے جو نون لیگ کردے تو آپ اسکے خلاف اعلان جہاد فرمادیں گے؟
جواب میں مجھے معلوم ہے آپ نے کیا فرمانا ہے تو ہوگیا نہ فیصلہ۔
آپ بھی پی ڈی ایم کی ہی کھیت کی مولی ہیں۔
 

Back
Top