
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق عمران خان نے گفتگو میں کہا حکومت کے ساتھ مذاکرات میں خود شامل نہیں ہوں گا،انتخابات پر کوئی چیز واضح ہو تو اپنے نمائندے بھیج سکتا ہوں۔
سراج الحق نے کہا حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا شدید فقدان ہے، صرف پنجاب میں انتخابات ہوئے تو اسمبلیاں اکٹھی مدت پوری نہیں کر پائیں گی،حکومت کا خیال ہے اس سے طاقت کا توازن متوازن نہیں رہے گا۔ 90 دن کی مدت میں پہلے ہی توسیع ہو چکی ہے،عمران خان کو تجویز دی کچھ قدم آپ آگے بڑھائیں، دو قدم وزیراعظم بھی پیچھے ہٹیں تو بات آگے بڑھ سکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1647241158169427969
آج امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی پہلے وزیر اعظم شہباز شریف اور پھر عمران خان سے ملاقات کی اور کہا حکومت اور پی ٹی آئی ایک دن الیکشن کرانے کے ایجنڈے پر مل بیٹھنے کو تیار ہیں،حکومتی ذرائع کے مطابق الیکشن ایک دن کرانے پر جماعت اسلامی سے مزید بات چیت کیلئے تیار ہیں، کوئی حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے سراج الحق کی ملاقات میں سیاسی صورتِحال پر گفتگو ہوئی اور قائدین نے اجتماعی دانش سے مسائل کے حل پر اتفاق کیا،اس کے بعد سراج الحق نے زمان پارک جا کر عمران خان سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتِحال پر گفتگو کی۔
ملاقات کے دوران عمران خان اور سراج الحق نے ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، امیر جماعت اسلامی کی جانب سے انتخابات کے حوالے سے وسیع اتفاق رائے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ روابط کے تسلسل پر اتفاق کیا،وزیراعظم نے جماعت اسلامی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہر کسی کو اپنی ضد اور انا قربان کرنی ہوگی،
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sirjahshaisha.jpg