
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اس بات کا علم ہو چکا ہے کہ ان کی پارٹی کے ارکان "بکے ہوئے" ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اب مثبت پیغامات دینے کی کوشش کریں گے، لیکن وقت گزر چکا ہے، پی ٹی آئی کے "بھگوڑوں" نے فارم 47 کی حکومت کو کلین چٹ دی ہے اور پارٹی کی سینئر قیادت سمیت سب بکے ہوئے ہیں۔ ۔
فیصل واوڈا نے نو مئی کے واقعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوجی عدالتیں اس ترمیم میں شامل نہیں ہوتیں تو اگلی بار ضرور آئیں گی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر فوج کے کسی فرد کو سزا ملے گی اور وہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد فراہم کرے گا تو کیا معاملہ فوجی عدالت میں نہیں جائے گا؟
https://twitter.com/x/status/1848434124463407480
سینیٹر نے مزید کہا کہ ٹارچر کی جھوٹی کہانیاں پھیلائی گئی ہیں، جن پر کوئی بھی شخص یقین نہیں کر سکتا۔
انہوں نے بلاول بھٹو کی محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی تاریخ میں مزید ترمیم بھی آئیں گی۔ فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہیں ملیں گی اور نوٹ اور ووٹ کے مسائل کے بارے میں بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صرف 5 منحرف ارکان ہی نہیں بلکہ اور بھی موجود تھے۔ انہوں نے جسٹس منصور علی شاہ کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک اچھے جج ہیں، جو چیف جسٹس بھی بن سکتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے اس بات پر زور دیا کہ تیسری دنیا کے ممالک میں اگر فوج مضبوط نہ ہو تو وہ ایک دن بھی نہیں گزار سکتے، اور مولانا فضل الرحمان کو ایک زبردست سیاست دان قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1849030198387179788
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikaa1h1i1.jpg
Last edited by a moderator: