
معروف عالم دین محمد علی مرزا عمران خان کے مخالفین میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کررہے ہیں جس پر وہ تنقید کی زد میں ہیں ، انہوں نے سائفر کیس، 9 مئی واقعات پر عمران خان کی کھل کر مخالفت کی ۔
محمد علی مرزا کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر عمران خان زندہ رہے اور جیل سے باہر آ گئے تو ملک میں استحکام نظر نہیں آئے گا، آپ فوج کی مجبوری کو بھی سمجھیں۔
https://twitter.com/x/status/1813599606103761054
محمد علی مرزا اپنے اس بیان کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں، انکا کہنا تھا کہ مرزا جہلمی خود کو حسین کا پیروکار کہتا تھا اور یزید کے خلاف بولتا تھا اور اب وقت کے یزیدوں کیساتھ کھڑا ہوگیا۔
بشارات راجہ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مرزا جہلمی کی باتیں سن کر یاد آیا کہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ ترمذی اپنی کتاب "احساس ادارے" میں لکھتے ہیں کہ بھٹو کے خلاف جب تحریک چل رہی تھی اور مُلا نے بے وقت اذانیں دینا شروع کر دی فی موذن کو اس وقت پانچ روپے دئے جاتے تھے
https://twitter.com/x/status/1813641194452443286
صحآفی طارق متین نے ردعمل دیا کہ یہ عالم دین ہیں ۔ اسلام سلامتی ہے گفتگو کے آغاز سے سلامتی کی دعا سکھاتا ہے اور ان موصوف کی گفتگو سنیں ۔
https://twitter.com/x/status/1813644737041310154
عبید بھٹی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ انجینئر محمد علی مرزا نے توحید اور حسینیت کو موضوع بنا کر لاکھوں لوگ بالخصوص نوجوان اپنی طرف مائل کیے، مرزا کی خاطر میں نے ایک بیٹے کو اپنے عالم دین باپ سے جھگڑتے دیکھا جن کو مرزا کی رائے، موقف اور طرز گفتگو سے اختلاف ہے
انہوں نے مزید کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مرزا توحید بہت اچھی سمجھاتا ہے، لیکن توحید پر ذرا سی نرمی نہ کرنے والا شخص یزیدیت کے حق میں تاویل کیسے گھڑ سکتا ہے؟ ماضی کے یزید کو گالیاں دینے والے کو دور حاضر کے یزید کے حق میں اور مظلومین کے خلاف تاویلیں دیتے دیکھنا زوال کی بدترین سطح ہے۔
https://twitter.com/x/status/1813696905362522571
نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ اسی طرح کے لوگ تھے جو سانحہ کربلا کے وقت حق کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے یزید کی مجبوریاں سمجھا رہے تھے...میں اس پر لعنت بھیجتا ہوں اور آپ.....؟
https://twitter.com/x/status/1813613160840167712
ایک سوشل میڈیا صارف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مرزا انجنئیر کا کل فرقہ ورانہ بیانیہ اس اصول پر قائم تھا کہ جبری حکومت غیر اسلامی ہے ،اس منافق شخص کو دیکھئے کہ آج ظلم و جبر سے قائم حکومت کانہ صرف آلہ کار بن گیا ہے بلکہ اس نظام کے خلاف لڑنے والے بہادر لیڈر کی تحقیر کر رہا ہے ، گویا مرزا نے یزید عصر کے ہاتھ پہ بیعت کر لی ہے
https://twitter.com/x/status/1813616771225858227
قاسم سوری نے طنز کیا کہ مرے استاد کہتے تھے گدھے کی پیٹھ پر واحدؔ کتابیں لاد دینے سے وہ ملا ہو نہیں سکتا
https://twitter.com/x/status/1813809855381283282
قاسم سوری نے مزید کہا کہ آج ایڈ ہاک صوبیدار منیب فاروق اور لانس نائیک محمد علی مرزا کی ڈیوٹیاں سخت تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1813652188285268328
احمد بوباک نے ردعمل دیا کہ یہ جو اداکار اور ٹک ٹاکر چند ٹکوں کے عوض اپنا ضمیر بیچ کر حق کے مخالف کھڑے ہوگئے ہیں، ان کیلئے انجینئر محمد علی مرزا اور قاسم علی شاہ نشان عبرت ہیں، ان سے سبق سیکھیں اور فوری قوم سے معافی مانگیں
https://twitter.com/x/status/1808572192856420826
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/muahah111h21.jpg