Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
9 مئی کیسز میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیل کی سماعت کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا میرے موکل پر 300 سے زائد کیسز ہیں، غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے، سپریم کورٹ کی خصوصی ہدایات ہوں تو میری ملاقات بانی پی ٹی آئی سے ہو جائے گی
چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہم کوئی حکمنامہ جاری نہیں کریں گے، آپ بغیر عدالتی حکمنامے ملاقات کریں، ملاقات ہو جائے گی، بغیر حکمنامہ کے ملاقات کرا کر دکھائیں
https://twitter.com/x/status/1912390597781950472
عدالت موجودہ کیس میں ہدایات کیلئے خصوصی حکم نامہ جاری کرے، سلمان صفدر
اس بار آپ کی ملاقات بغیر کسی حکم کے ہوگی،دیکھتے ہیں بغیر حکم کے ملاقات کرنے دی جاتی ہے یا نہیں، چیف جسٹس یحیحی آفریدی
https://twitter.com/x/status/1912389861308268996
عمران خان نے جیل میں تعاون نہیں کیا، اُنہیں پابند بنایا جائے، پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی
یہ بات نہ کریں کہ جیل میں ملزم تعاون نہیں کرتا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
https://twitter.com/x/status/1912387496450683222
اب تو معاملہ فرد جرم تک پہنچ گیا ہے جسمانی ریمانڈ تو بہت پیچھے رہ گیا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہدایات لینے کا موقع دیا جائے،بانی پی ٹی آئی کےخلاف 300 مقدمات چل رہے ہیں،مقدمات پر بات کرنے کیلئے مناسب وقت نہیں دیا جاتا، سلمان صفدر
Last edited: