عمران خان عوام کی جیبیں کاٹ رہے ہیں،مریم اورنگزیب،شہباز گل کا سخت ردعمل

16maryamgill.jpg

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مسلسل عوام کی جیبیں کاٹ رہے ہیں اور مافیاز کی جیبیں بھرر ہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بخار کی گولی سے کھاد تک ہر چیز کی بلیک مارکیٹنگ ہورہی ہے، کورونا کے دنوں میں بخار کی گولی کا دکانوں سے غائب ہونا شرمناک ہے، ملک سے گیس غائب کرکے عمران خان مافیاز کی جیبیں بھررہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1487798810621394951
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان مہنگے فرنس آئل سے بجلی بنا کر عوام کی جیبیں کاٹ رہے ہیں، عوام کیلئے روزگار، کسان کیلئے کھاد اور مریضوں کیلئے دوائیاں غائب ہے ، اس حکومت کو شرم آنی چاہیے بلکہ عوام سے خوشحالی، کاروبار اور روزگار چھیننے والی اس حکومت کو فارغ ہونا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1487798815763611648
مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ آٹا، چینی ، بجلی گیس، دوائیاں اور کھاد عمران مافیا عوام کی جان کھارہا ہے۔

مریماورنگ زیب کے بیان پر شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹی چھوٹی باجی بخار کے لئے گولی، کمر درد کا کیپسول اور کرپشن کھانے کی وجہ سے بد ہضمی کا ٹیکہ بھی ہر جگہ موجود ہے۔ آپ لوگ فیصلہ کر لیں۔ کہیں ٹیکہ بھی آپ لوگوں کی جگہ ملک مقصود چڑاسی نے تو نہیں لگوانا ؟ کیا پتہ دوائی بھی آپکی جگہ اسی نے لینی ہو۔

Capture.jpg