
نئی مردم شماری انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ہے لیکن ہم جمہوری لوگ ہیں اور انتخابات چاہتے ہیں: سابق وزیراعلیٰ کے پی کے
سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک نے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خواہش تھی کہ وہ پاک فوج کے خلاف انقلاب لائیں اور خود بادشاہ بن جائیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کہ ہر بار 5 سے 6 بار دہرائی جائے تاکہ لوگوں کو ہمارا جھوٹ بھی سچ لگنے لگے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کل اپنی سیاسی جماعت کے جلسے میں بتائوں گا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے سے کیا فرق پڑتا ہے؟ میں ہر ضلع میں دیکھ رہا ہوں کہ کون سی سیاسی جماعت کو اپنے ساتھ شامل کرنا ہے۔ میرے ساتھ 35 سے 40 لوگوں کے پاس اپنا ووٹ بینک موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات ہونے ہوتے تو اب تک الیکشن کمپین چل رہی ہوتیں لیکن مجھے تو فروری میں بھی الیکشن ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔ سب جانتے ہیں کہ ابھی انتخابات نہیں ہو رہے نہ ہی کوئی جلسے جلوس ہو رہے ہیں، ہمارا مقصد اپنی سیاسی جماعت کو عوام سے متعارف کروانا ہے۔ نئی مردم شماری انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ہے لیکن ہم جمہوری لوگ ہیں اور انتخابات چاہتے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا ڈیلیور کرنے والا کوئی بھی شخص چیئرمین پی ٹی آئی کو پسند نہیں تھا، وہ چاہتے تھے کہ ان کے علاوہ کوئی پاپولر نہ ہو، وہ لیڈرز کمزور ہوتے ہیں جو کسی کو اوپر آتا نہیں دیکھ سکتے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا کہ سارا ملک میں ہی چلائوں گا۔ جنرل باجوہ کی طرف سے ہماری حکومت چلانے کی کوشش کی جاتی رہی اور انتخابات کے بہت سے مواقعے بھی دلائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکتان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے مجھے وزیراعظم بنانے کی آفر کی گئی کیونکہ لوگ تنگ اور میں زیادہ لوگ لا کر وزیراعظم بن سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا۔
ابھی ہم کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کے بارے میں کچھ نہیں سوچ رہے۔ پہلے عوام کے سامنے آ کر اپنی پوزیشن بنائیں گے، اس کے بعد ہی کسی سے بات ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پچھلے 5 سالہ کی کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھیں گے اور پھر انتخابات میں جائیں گے۔ عوام کو سب نظر آ رہا ہے کہ کیا ہو رہا ہے؟ عوام کو خالی قصے اور کہاں نہیں سنائیں گے۔ مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات میں نظر نہیں آرہی۔ پاکستان تحریک انصاف 4 سے 5 انتہائی خوفناک کیسز میں پھنس چکی ہے۔