
وزیراعظم کےمشیر رانا ثناء اللہ کے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں عمران خان کی ضمانت بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے، تلاش کرنے کی کوشش پر نیا کیس بھی نکل سکتا ہے اور یہ کوشش ہونی چاہیے اور ہوگی کہ وہ جتنا زیادہ عرصہ مہمان رہیں بہتر ہے۔
سابق رکن قومی اسمبلی لال چند ملہی نے رانا ثناء اللہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں ردعمل دیتے ہوئے لکھا: اگر کسی کو بے شرمی کی شکل دیکھنی ہے تو یہ بیان سن لیں! ہماری پوری کوشش ہو گی کہ کوئی اُدھر اُدھر سے کیس تلاش کر کے یا بنا کر عمران خان کو جیل میں رکھا جائے۔رانا ثنا کا بیان!
https://twitter.com/x/status/1805648600900194719
سلمان درانی نے رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا: یہ لوگ طاقت کے نشے میں اتنے پاگل ہو چکے ہیں کہ یہ بھول گئے ہیں کل کو یہ وقت ان لوگوں پہ بھی اسکتا ہے خان تو برداشت کر رہا ہے لیکن یہ لوگ برداشت نہیں کر سکیں گے!
https://twitter.com/x/status/1805648375976456427
انور لودھی نے لکھا:راناثناء اللہ کا بیان کہ جیسے بھی ہو ہم عمران خان کو ہر صورت جیل میں رکھنا چاہتے ہیں، یہ نظام انصاف کے منہ پر ایک زور دار تما نچہ ہے! کیا کسی اور ملک میں ٹی وی پر بیٹھ کر کوئی ایسے قانون کا مزاق اڑا سکتا ہے؟ کیا قاضی صاحب کے محبوب آئین میں ایسی لاقانونیت کی گنجائش موجود ہے؟
https://twitter.com/x/status/1805650470418993215
میر محمد علی خان نے لکھا:ہم ادھر اُدھر سے تلاش کرکے عمران خان پر اور کیسز بنائینگے تاکہ وہ جتنا زیادہ عرصہ ہوسکے ہمارے مہمان رہیں! ادھر اٗدھر سے ڈُھونڈ کر ؟ یہ پاکستان کا قانون ہے ؟ یہ پاکستان کی عدالتیں ہیں ؟ یہ پاکستان کا حکومتی موقف ہے ؟ یہ نظام ایک مذاق بن گیا ہے، پاکستان کو کہاں لاکر کھڑا کردیا؟ ان خبیثوں کو بنا بنایا پاکستان مل گیا تھا اسی لئے کوئی قدر نہیں۔ ہمارے خاندانوں اور بزرگوں سے پُوچھو پاکستان کی قدر!
https://twitter.com/x/status/1805651949372789005
عمران افضل راجہ نے لکھا: عمران خان پر بنائے گئے کیسز اور ان کو دی جانے والی سزاؤں کا “مقصد” اور Credibility کا پول رانا ثنا نے اپنی روایتی بےشرمی کے ساتھ نیشنل ٹی وی پر کھول دیا۔یہ پڑے ہیں آپ کے ”قانونی مقدمات“ اورخان کا جرم؟؟ ”غلامی سے انکار“!
https://twitter.com/x/status/1805651390343061603
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا: بات اب ادھر ادھر کے کیس بنانے تک آ گئی ہے تو پھر قیدی نمبر 804 سے معافی مانگ لیں ! عمران خان کو جیل میں رکھنے کے لیے ادھر ادھر سے کیس بنا کر بھی بند رکھا جا سکتا ہے : رانا ثنا اللہ ! یہ ہیں وہ بے شرم ٹائوٹ لوگ جو کہتے تھے عمران خان کرپٹ ہے !
https://twitter.com/x/status/1805640521869619719
https://twitter.com/x/status/1805668649849532528
https://twitter.com/x/status/1806029032997208373
https://twitter.com/x/status/1805878577486799196
https://twitter.com/x/status/1806019462073622622
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ranai1h11i12.jpg
Last edited by a moderator: