عمران خان نےآئی پی پیز سے معاہدہ ریوائز کرکے ڈالر148 پر فکس رکھا، کلاسرا

klash111hh211.jpg

عمران خان نےمعاہدہ ریوائز کرکے ڈالر148 پر فکس رکھا، یہ کریڈٹ دینا چاہیے، رؤف کلاسرا

سینئر تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ اصل بگاڑ ماضی میں کیے گئے بجلی کے معاہدے ہیں جن میں ادائیگیوں کیلئے ڈالر کا انتخاب کیا گیا ہے، عمران خان نے ان معاہدوں کو ریوائز کرکے ڈالر148 روپے پر فکس کردیا تھا، انہیں یہ کریڈٹ دینا چاہیے۔

سینئر تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں 48 آئی پی پیز لگے ہوئے ہیں، 90 فیصد سے زائد بجلی اس وقت آپ فیول سے پیدا کررہے ہیں، پہلے ہم ہائیڈل، نیوکلیئر سے پیدا کرتے تھے اور اس پر کچھ پیسے خرچ آتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1697169188211904754
انہوں نے کہا کہ 1994 کے بعد یہ بجلی کیلئے ایسے ایسے معاہدہ کیے گئے کہ آج آپ بجلی جتنی کم سے کم استعمال کرلیں آپ کا بل بڑھتا ہی جائے گا، یہ ایسے معاہدے تھے کہ جن میں ادائیگیوں کیلئے ڈالر کا انتخاب کیا گیا اور ساتھ ہی کیپسٹی چارجز بھی طے کرلیے گئے کہ بجلی استعمال ہو یا نا ہو آپ کو ادائیگیاں کی جاتی رہیں گی، اس وقت آپ بجلی استعمال کریں یا نا کریں واپڈا نے ان 48 آئی پی پیز کو بجلی کے بلز دینے ہی دینے ہیں۔

رؤف کلاسرا نے کہا کہ اتنے آئی پی پیز لگنے کی وجہ بھی یہی ہے کیونکہ پرافٹ ایبل بزنس ہے، بجلی استعمال ہو یا نا ہو پیسے پورے ملیں گے، ڈالر میں پیسے ملیں گے تو جتنا ڈالر اوپر جاتا جائے گا اتنے ہی پیسے بڑھتے رہیں گے، اس سے بڑا پرافٹ ایبل بزنس تو کوئی ہو ہی نہیں سکتا، جتنے بھی یہ پاور پلانٹس لگے ہیں ان میں سیاستدانوں، سول ملٹری، اور بیوروکریٹس کے حصے ہیں جو آرام سے بیٹھ کر ملین بلین کمارہے ہیں۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ ہمیں اس وقت صرف 25ہزار میگاواٹ کی ضرورت ہے، مگر ہم نے معاہدے 40ہزار میگاواٹ کے کررکھے ہیں،اب استعمال کریں یا نا کریں، 40ہزار میگاواٹ کے پیسے تو دینے ہیں، کیونکہ ہماری حکومتوں نے یہ معاہدے کیے ہیں کہ ہمیں ضرورت ہو یا نا ہو ہم ان پاور پلانٹس سے بجلی خریدیں گے۔

رؤف کلاسرا نے کہا کہ ان معاہدوں کو ریوائز کرنے کی ایک کوشش 2021 میں کی گئی تھی جب ملٹری لیڈر شپ بھی آن بورڈ تھی اور ایک چیز اچھی ہوگئی تھی کہ معاہدوں میں ڈالر کا ریٹ 148 پر فکس کردیا گیا تھا، آج ہم ان آئی پی پیز کو فی ڈالر 148 روپے ادا کررہے ہیں، آپ اندازہ لگائیں کہ اگر یہ 300روپے کے حساب سے ادائیگیاں کرنی پڑتیں تو کیا ہوتا، یہ کریڈٹ تو عمران خان کی حکومت کو دینا چاہیے۔
 

Gul Sher Malik

MPA (400+ posts)
IK is the best out all these -----?

had IK been best I guarantee you the largest business group of Pakistan would not have dumped him in Adiyala !

Klasra has lost a lot of viewers in last few weeks due to so many new entrants and now he is desperate for viewers and what better way then getting cult interested in your tv show
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
In IPP se jaan chhurani hogi wanna ye mulk nahi rahey ga. Kub tuk awaam pe zulm kar kay in IPP walo ko khush karo ge??? Awaam ka sabbar Khatam hota jaa raha hay log is liey nahi kamatey keh in IPP walo kay hi pait bharte rahein
 

Phoebusrex

Senator (1k+ posts)
Bikaoo maal ab apni value kho baitha hai...

Rauf Gla Sara, leave this job and go somewhere else. Nobody wants to listen to you....