
عمران خان نے خدیجہ شاہ کو مخصوص نشست کیلئے نامزد کردیا، خدیجہ شاہ نے دہری شہریت چھوڑنے تک مہرانساء سجاد کو اپنا نمائندہ مقرر کردیا
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خدیجہ شاہ کو قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست کیلئے نامزد کردیا ہے، خدیجہ شاہ نے اپنی دہری شہریت ترک کردینے تک مہرالنساء سجاد کو اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیان میں خدیجہ شاہ نے کہا ہے کہ میری قائد اور زندگی کے ہیرو عمران خان نے مجھےاس قابل سمجھا کہ میں ان کی پارٹی کی نمائندگی کرسکوں اور عمران خان کے وژن کو آگے بڑھاسکوں، میں قومی اسمبلی میں مخصوص نشست کی یہ پیشکش قبول کرتی ہوں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک میری دہری شہریت کا معاملہ حل نہیں ہوجاتا تب تک میں مہرالنساء کو اپنا نمائندہ مقرر کرتی ہوں، مہرالنساء میری کوئی دوست یا رشتہ دار نہیں ہے، بلکہ انہیں میں نے بہت سوچ سمجھ کر اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے ، وہ ویسی خاتون ہیں جیسی میں پاکستان کی ہر عورت کو دیکھنا چاہتی ہوں، وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی پڑھی ہوئی ہیں اور آکسفورڈ یونین کے وائس پریزیڈنٹ کے عہدے پر بھی رہ چکی ہیں۔
خدیجہ شاہ نے کہا کہ میری طرح مہرالنساء بھی پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بقاء، ترقی اور حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے پرجوش ہیں۔
صحافی مہر تارڑ نے اس پیغام کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خدیجہ شاہ کو نامزد کردیا، جیل کی سختیوں کے بعد جیل ٹرائل برداشت کرنے والی خدیجہ شاہ کی عظمت اور حوصلہ قابل داد ہے، اپنی امریکی شہریت چھوڑنا ملک کیلئے اپنے عزم کی ایک اور نشانی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1818319927364960727
صحافی جویریہ صدیقی نے کہا کہ خدیجہ شاہ نے مہرالنساء سجاد کی قومی اسمبلی کیلئے اپنا کورنگ امیدوار نامزد کیا ہے، جب تک وہ اپنی دہری شہریت ترک کرنے کا عمل مکمل نہیں کرلیتیں مہر النساء امانتا خدیجہ شاہ کی نشست پر براجمان رہیں گی،خدیجہ شاہ نے اس عارضی صورتحال میں اپنے خاندانی رشتوں پر میرٹ کو ترجیح دی، خدیجہ کی کاغذی کارروائی مکمل ہوتے ہی مہرالنساء یہ سیٹ انہیں واپس کردیں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikah1i1h12211.jpg