battery low
Chief Minister (5k+ posts)

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملاقات میں کہا کہ فوج پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے، نیوٹرل ہو جائے۔
https://twitter.com/x/status/1816746642046853363
اڈیالہ جیل آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ آج جیل میں ہمارے وکلا کو اندر جانے نہیں دیا گیا۔ جج صاحب کو پولیس والوں نے بتایا کہ وکلا نہیں آئے اور جج صاحب سماعت برخاست کرکے کمرہ عدالت سے چلے گئے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہماری ملاقات بانی پی ٹی آئی سے ہوئی ہے، وکلا کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔ اڈیالہ جیل کرنل کے ہاتھ میں ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اخلاقی طور ہار چکے ہیں۔ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی اور فوج آمنے سامے ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ فوج پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ہم نہیں چاہتے فوج اور عوام کو آمنے سامنے کیا جائے۔ملک میں رول آف لا اور جمہوریت نہیں ہوگی تو ملک آگے کیسے چلے گا؟۔ ملک میں کاروبار تباہ ہوچکا ہے، لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ فوج نیوٹرل ہوجائے۔
علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز نکالیں۔ معلوم ہو جائے گا کہ نو مئی کا ذمے دار کون ہے؟ بے گناہ لوگوں کو چھوڑا جائے، اصل ملزمان کے خلاف کیسز چلائے جائیں۔
Source