
۔
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق عدالتی احکامات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کےلیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پہنچی ہے لیکن عمران خان نے گرفتاری دینے سےا نکار کردیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس حکام کمرے میں گئے مگر عمران خان موجود نہیں تھے ، پولیس عمران خان کی گرفتاری کیلئے پہنچی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس کے تعاون سے تمام کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔ عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1632290981406973952
اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس اپنی حفاظت میں عمران خان کو اسلام آباد منتقل کرے گی۔ قانون سب کے لیے برابر ہے۔
جیو کے صحافی رضازیدی کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے ایس پی کو آج ہی عمران خان کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1632292943456288770
فوادچوہدری کا اس پر کہنا تھا کہ عدالت کا وارنٹ صرف حاضری کیلئے ہے اسلام آباد پولیس کا گرفتاری پر اصرار غیر قانونی عمل ہے
https://twitter.com/x/status/1632292846949548032
دوسری جانب عمران خان کو گرفتار کرنے اسلام آباد پولیس زمان پارک پہنچ گئی۔۔
جس پر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس آمنے سامنے آگئی ۔۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ یہاں سے آگے جانے کے لیے ہماری جانوں سے گزرنا ہو گا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/isbaaiahas.jpg