
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک بار پھر سے سابق وزیراعظم وبانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سے متعلق متانزع بیان پر تنقید کی زد میں ہیں۔
عمران ریاض خان نے شاہد آفریدی کے بیانات پر ایکس (ٹوئٹر) پیغام پر ردعمل میں لکھا: شاہد آفریدی کو قوم نے اپنے سر اور آنکھوں پر بٹھایا مگر انہوں نے ملک لوٹنے والوں سے لے کر مینڈیٹ چوری کرنے والوں تک کو مبارکبادیں دیں۔ لوگوں نے برداشت کیا مگر جب اپنی مقبولیت کی دھن میں مگن شاہد خان آفریدی نے پاکستان کے سب سے بڑے عوامی لیڈر پر کھل کر تنقید کرنا شروع کی تو لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔
https://twitter.com/x/status/1771202865307980196
انہوں نے لکھا: پاکستان میں شاہد آفریدی کی طرح کے اور بہت سے بہتر یا کم تر سٹارز موجود ہیں جو آج بھی مختلف انداز میں خود کو عوام کے ساتھ جوڑ کر رکھے ہوئے ہیں اور وہ سب اپنی اپنی سیاسی سوچ رکھتے ہیں مگر ان میں سے کسی نے بھی عوام کی دل آزادی نہیں کی مگر شاہد آفریدی کی نظریں شاید کسی اور ٹارگٹ پر مرکوز ہیں۔
انہوں نے لکھا: ایک ہیرو کو کوئی عہدہ حاصل کرنے کیلئے عزت دائو پر لگانا زیب نہیں دیتا، شاہد آفریدی کو اگر بولنا ہی تھا تو تو جبر اور ظلم کے خلاف بولنا چاہیے تھا تاکہ جن لوگوں نے انہیں پیار دیا ان کی محبتوں کا حق ادا ہو جاتامگر لالہ نے ہمیشہ غلط شارٹ کھیل کر خود کو آؤٹ کروانے کی روایت برقرار رکھی۔Once again Poor shot selection Afridi
https://twitter.com/x/status/1771132191130390950
شاہد آفریدی کو عمران ریاض خان کا تبصرہ پسند نہ آیا، جس پر انہوں نے ردعمل میں کہا کہ لائیک، ری ٹویٹ اور ویوز وغیرہ کے چکر میں فرق ہوتا ہے، صحافی کا کام ہے کہ وہ تحقیق کرے، بہتان تراشی کرنا تو سب سے آسان کام ہوتا ہے۔انہوں نے لکھا: میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کے عمران خان میرے رول ماڈل رہے ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کیا ورنہ میں شائد کرکٹر نہ ہوتا۔ میرا موقف کسی جھوٹ کا پراپیگنڈے سے بدلنے والا نہیں ہے اور نہ ہی اس سے پاکستان تحریک انصاف یا عمران خان کی کوئی خدمت ہو گی۔
https://twitter.com/x/status/1771154344240681139
https://twitter.com/x/status/1771351031965761750
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10afriidivvsirk.png
Last edited by a moderator: