عمران خان پی ڈی ایم کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکے ہیں،جنیدسلیم

maqboolaiahss.jpg

عمران خان پی ڈی ایم کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکے ہیں، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ عمران خان کی مقبولیت ہے،سب ڈرے ہوئے ہیں،جنیدسلیم

صحافی جنید سلیم کہتے ہیں ملک کا سب سے بڑا مسئلہ عمران خان کی مقبولیت ہے،سب ڈرے ہوئے ہیں، یہ سب دیکھا نہیں جاتا، ہماری ترجیحات کیا ہیں، ہم صرف عمران خان کی مقبولیت کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، گرفتاریاں کیسے کرنی ہیں،جوں جوں انتخابات قریب آتے جارہے ہیں دوریاں بڑھتی چلی جائیں گی، صرف عمران خان سے نفرت کے سوائے کوئی کام نہیں، عمران خان کے خوف کے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مسئلہ کیسے حل ہوگا، اس سے پہلے یہ سوچیں سیاسی مسئلہ ہے کیا، اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ عمران خان کی مقبولیت ہے، اسی سے سارے ڈرے ہوئے ہیں،اصل مقصد یہ ہے عمران خان کی مقبولیت کو کم کیسے کیا جائے، پی ڈی ایم سمجھنے سے قاصر ہے کہ اس عمل سے عمران خان کی مقبولیت مزید بڑھ رہی ہے،ہر جگہ عمران خان کے چرچے ہیں۔

سینئر صحافی نے کہا عمران خان کو کسی ڈبے میں بند کرکے سمندر میں بھی ڈال دیں تب ہی یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا، عمران خان کی مقبولیت بڑھتی رہے گی،عمران خان کی مقبولیت ان جماعتوں کے لئے ڈراؤنا خواب بنی رہ گی، عمران خان کو رہنے نہ دیا جائے یا الیکشن نہ ہوں یہ دونوں کام ناممکن ہیں، الیکشن کروانے میں دن بہت کم رہ گئے ہیں، معاملات اتنی آسانی سے کنٹرول نہیں ہوسکتے۔

جنید سلیم نے کہا مشکل سے دس سے پندرہ فیصد سے زیادہ لوگوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ واپس نہیں کئے، پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت اپنی جگہ ہے، پی ڈی ایم کا الگ الگ ہو کر سیاسی میدان میں اترنا بیکار ہے، مل کر الیکشن لڑنے کی ترغیب نہیں تو بھی جیت ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان جماعتوں کو ایک حقیقت تسلیم کرلینی چاہئے کہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے، ن لیگ کی ترجیحات میں الیکشن ایک ڈیڑھ سال آگے لے جانا ہے،تاکہ نواز شریف واپس آجائیں،پیپلز پارٹی کو لگ رہا ہے وہ تیاری کے مرحلے میں ہیں، پپیپلز پارٹی دھاندلی کے حوالے سے بھرا ہوا ہے اسلیے کراچی الیکشن میں پیپلزپارٹی پر تنقید بے سود ہے،غیر جمہوری حرکتوں سے پیپلز پارٹی کی تاریخ بھری ہوئی ہے۔
 

suzcultus

Voter (50+ posts)
He has definitely become a 'nightmare' - not only for the PDM but also for the people of Pakistan. In his personal craving for becoming PM of Pakistan, he is not ready to go back a step even though it causes a havoc to the entire country.
 

Back
Top