
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان چور اور بے ایمان ہے، اس نے شوکت خانم کو ملنے والے فنڈز ہڑپ کیے ہوئے ہیں، اب کبھی ملک میں 9 مئی برپا نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی برپا کرنے والا خود اسٹیبلشمنٹ کی پروڈکٹ ہے۔منصوبہ بندی کے ساتھ دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا گیا،سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی سزا میں رکاوٹ ڈالی ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ فوجی عدالتوں نے جن 25 افراد کو سزائیں سنائیں ان کی ویڈیوز موجود ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1870842919349018670
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے اب حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے پاگل ہوئے ہوئے ہیں، ہفتہ دس روز قبل تو عمران خان کہتے تھے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے علاوہ کسی سے بات ہی نہیں کریں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران کان کے دور میں کرپشن نے کئی حدیں چھوئیں، بانی اور ان کے اہل خانہ کرپشن میں ملوث ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہاُن کا کہنا تھا کہ اس وقت جنرل باجوہ مائنس نوازشریف پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔ یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب اقتدار سے محروم ہوئے تو امریکا ایبسلوٹلی ناٹ ہوگیا، اب وہ امریکا کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1870836764749025431 https://twitter.com/x/status/1870871816790819212 https://twitter.com/x/status/1870780673721577876 https://twitter.com/x/status/1870860804872184092
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khaai11h223.jpg
Last edited by a moderator: