عمران خان کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

https://twitter.com/x/status/1886452991999324458
https://twitter.com/x/status/1886458126121013634
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چیف آف آرمی سٹاف کو کھلا خط (فروری ۳، ۲۰۲۵):

“فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے!!
ہمارے فوجی پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہو لیکن افسوسناک امر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں کی وجہ سے فوج اور عوام میں خلیج دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔

اس کی کچھ بنیادی وجوہات ہیں جن کو مد نظر رکھتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے تا کہ عوام اور فوج کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے اور فوج کی بدنامی کو کم کیا جا سکے۔

سب سے بڑی وجہ 2024 کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی اور عوامی مینڈیٹ کی سر عام چوری ہے جس نے عوام کے غصے کو ابھارا ہے۔ جس انداز میں ایجنسیاں پری پول دھاندلی اور نتائج کنٹرول کرنے کے لیے سیاسی انجینئرنگ میں ملوث رہیں اس نے قوم کے اعتماد کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے۔ صرف 17 نشستیں جیتنے والی پارٹی کو اقتدار دے کر “اردلی حکومت” ملک پر مسلط کر دی گئی-

دوسری وجہ چھبیسویں آئینی ترمیم ہے۔ جس طرح چھبیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو کنٹرول کرنے کی غرض سے ملک میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں اس کے خلاف پاکستانی عوام میں شدید نفرت پائی جا رہی ہے۔ میرے مقدمات "پاکٹ ججز" کے پاس لگانے کے لیے ناصر جاوید رانا نے فیصلے کو ملتوی کیا۔ عدالتوں میں جاری "کورٹ پیکنگ" کا مقصد یہی ہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمات من پسند ججز کے پاس لگا کر اپنی مرضی کے فیصلے لیے جا سکیں۔ اس سب کا مقصد میرے خلاف مقدمات میں من پسند فیصلے، انسانی حقوق کی پامالی اور انتخابی فراڈ کی پردہ پوشی ہے تا کہ عدلیہ میں کوئی شفاف فیصلے دینے والا نہ ہو۔

تیسری وجہ "پیکا" جیسا کالا قانون ہے۔ الیکٹرانک میڈیا پر پہلے ہی قبضہ کیا جا چکا ہے، اب پیکا کی صورت میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر بھی قدغن لگا دی گئی ہے۔ اس سب کی وجہ سے پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس بھی خطرے میں ہے۔ انٹرنیٹ میں خلل کی وجہ سے ہماری آئی ٹی انڈسٹری کو 1.72 بلین ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے اور نوجوانوں کا کیرئیر تباہ ہو رہا ہے۔

چوتھی اہم وجہ ملک کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت پر ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ ہمارے لیڈران اور کارکنان کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد چھاپے مارے گئے، 20 ہزار سے زائد ورکرز اور سپورٹرز کی گرفتاریاں کی گئیں، انہیں اغوا کیا گیا، لوگوں کے خاندانوں کو ہراساں کیا گیا اور تحریک انصاف کو کچلنے کی غرض سے مسلسل انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے جس نے عوامی جذبات کو مجروح کیا ہے۔

پانچویں بڑی وجہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی بدولت معیشت کا برا حال ہے جس نے عوام کو مجبور کر دیا ہے اور وہ پاکستان چھوڑ کر اپنے سرمائے سمیت تیزی سے بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں۔ معاشی عدم استحکام اپنی انتہا پر ہے۔ گروتھ ریٹ صفر ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے۔ کسی بھی ملک میں قانون کی حکمرانی اور عدل کے بغیر سرمایہ کاری ممکن نہیں ہوتی۔ جہاں دہشتگردی کا خوف ہو وہاں کوئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ہوتا۔ سرمایہ کاری صرف تب آتی ہے جب ملک میں عوامی امنگوں کی ترجمان حکومت قائم ہو اس کے علاوہ سب کلیے بے کار ہیں۔

چھٹی بڑی وجہ تمام اداروں کا اپنے فرائض چھوڑ کر سیاسی انتقام کی غرض سے تحریک انصاف کو کچلنے کا کام کرنا ہے۔ میجر، کرنل سطح کے افراد کی جانب سے عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عدلیہ کے فیصلوں کو جوتے کی نوک پر رکھا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے پوری فوج پر نزلہ گر رہا ہے۔ پرسوں اے ٹی سی کے جج نے عدالت میں میری اہلیہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا اس کے باوجود کے وہ آنا چاہتی تھیں کسی نادیدہ قوت نے اس کو سبوتاژ کیا۔

بحیثیت سابق وزیراعظم میرا کام اس قوم کی بہتری کے لیے ان مسائل کی نشاندہی ہے جس کی وجہ سے فوج مسلسل بدنامی کا شکار ہو رہی ہے۔ میری پالیسی پہلے دن سے ایک ہی ہے یعنی فوج بھی میری اور ملک بھی میرا۔ ملکی استحکام اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان کی خلیج کم ہو، اور اس بڑھتی خلیج کو کم کرنے کی صرف ایک ہی صورت ہے، اور وہ ہے فوج کا اپنی آئینی حدود میں واپس جانا، سیاست سے خود کو علیحدہ کرنا اور اپنی معین کردہ ذمہ داریاں پوری کرنا، اور یہ کام فوج کو خود کرنا ہو گا ورنہ یہی بڑھتی خلیج قومی سلامتی کی اصلاح میں فالٹ لائنز بن جائیں گی

عمران خان کا آرمی چیف کو خط۔۔
خط میں ملک میں جاری دہشت گردی کی صورتحال پر مفصل باتیں۔۔
عمران خان نے حالیہ عام انتخابات ۔26 وین ترمیم ۔پیکا آرڈیننس ۔تحریک انصاف کیخلاف ریاستی تشدد۔ خفیہ اداروں کے کردار ۔اور معاشی صورت حال کا احاطہ کیا۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1886337250289414351
فوج اور قوم میں دوریاں پیدا ہو رہی ہیں، اِن فاصلوں کی سب سے بڑی وجہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیاں ہیں، اسٹیبلشمنٹ اُن کے ساتھ کھڑی ہوئی جو 2 دفعہ کے این ار او زدہ ہیں، اِسی وجہ سے قوم میں نفرت پیدا ہوئی، سابق وزیراعظم عمران خان کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو خط۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1886341424544657838

https://twitter.com/x/status/1886651752113438724 https://twitter.com/x/status/1886339616791208204 https://twitter.com/x/status/1886363058718593436 https://twitter.com/x/status/1886442402053067037 https://twitter.com/x/status/1886407468437172609 https://twitter.com/x/status/1886417807983951981

https://twitter.com/x/status/1886714115059490981
 
Last edited by a moderator:

Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)
Bhikari...

images
 
Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)
Lo bhai youthiye tu Asim Munir ko phasni charhana chah rahe hain aur Imran Khan Army Chief ko love letter likh raha hai...
 
abdlsy

Prime Minister (20k+ posts)
عمران خان کا آرمی چیف کو خط۔۔
خط میں ملک میں جاری دہشت گردی کی صورتحال پر مفصل باتیں۔۔
عمران خان نے حالیہ عام انتخابات ۔26 وین ترمیم ۔پیکا آرڈیننس ۔تحریک انصاف کیخلاف ریاستی تشدد۔ خفیہ اداروں کے کردار ۔اور معاشی صورت حال کا احاطہ کیا۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1886337250289414351
فوج اور قوم میں دوریاں پیدا ہو رہی ہیں، اِن فاصلوں کی سب سے بڑی وجہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیاں ہیں، اسٹیبلشمنٹ اُن کے ساتھ کھڑی ہوئی جو 2 دفعہ کے این ار او زدہ ہیں، اِسی وجہ سے قوم میں نفرت پیدا ہوئی، سابق وزیراعظم عمران خان کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو خط۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1886341424544657838
فوج اور قوم میں دوریاں پیدا ہو رہی ہیں، اِن فاصلوں کی سب سے بڑی وجہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیاں ہیں، اسٹیبلشمنٹ اُن کے ساتھ کھڑی ہوئی جو 2 دفعہ کے این ار او زدہ ہیں، اِسی وجہ سے قوم میں نفرت پیدا ہوئی، سابق وزیراعظم عمران خان کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو خط۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1886339616791208204
Munafiq looter neech insaan iblees koe IK kaa khutt bilkul sumujh nahee aayaegaa
 
ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Lo bhai youthiye tu Asim Munir ko phasni charhana chah rahe hain aur Imran Khan Army Chief ko love letter likh raha hai...
Mochi...
Hamari taraf Mochi usay k3htay hain jo Boots ki marammat aur Polish karta hai.
Tuu bhi yahi kaam kar raha hai Topi walon k liay.
Mocha urf Mochi.
 
Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)
There was a time when your comments were at least worth a speed read, even though they were sick and pathetic. But now, you’ve reduced yourself to trash comments. It’s sad! An opponent should have class.
You are right in a sense, we stopped ourselves for long. Punjab's Altaf Hussain aka Imran Niazi's politics has turned huge segments of society including the youth into anti-state. This is such a setback which is very difficult to undo. Now that PTI cult has been crushed, thank God, we Pakistanis are enjoying, happy and comparatively care free!!
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
میر بھی کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جن کے سبب
اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں
 
Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
میر بھی کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جن کے سبب
اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں
Dawa laynay key woh baat kar raha hay jiska leader khud deal karkay baymari ka bahana kar kay mulk say 3 dafa farar ho gaya ho.
 
Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
In Pakistan's 76 years of history, only the great & courageous Imran Khan has taken the corrupt fascist establishment head-on. All others like Sharifs/Zardaris etc. are just boot-licking pussys.
 
Back
Top