عمران خان کا بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

8imrankhanbanakingcourt.jpg

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے28 فروری کو اسلام آباد پہنچنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بینکنگ کورٹ کے سامنے بھی پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے28 فروری کو زمان پارک لاہور سے اسلام آباد پہنچنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس دوران عمران خان بینکنگ کورٹ میں اپنےخلاف کیس کی سماعت میں پیش بھی ہوں گے۔


عمران خان کے اسلام آباد آنے سے متعلق خبروں کی تصدیق سینئر پارٹی رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری سرور نے بھی کردی ہے۔

اس حوالے سے چوہدری سرور سے جب صحافی نے سوال کیا تو انہوں نےکہا کہ خان صاحب 28 فروری کو راولپنڈی کی عدالت میں پیش ہورہے ہیں، عمران خان کو راولپنڈی والے اور اسلام آباد والے ویلکم کہیں گے۔

چوہدری سرور سے صحافی نے پوچھا کہ عمران خان کی آمد سے قبل آپ کی کوئی خصوصی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جس پر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ہماری بس یہی ڈیوٹی ہے کہ ہم نے عمران خان کو ویلکم کرنا ہے وہ بڑے عرصے بعد راولپنڈی آرہے ہیں، تقریبا تین ماہ کے عرصے کے بعد ان کی واپسی ہورہی ہے۔