
عمران خان کا خصوصی پیغام غریدہ فاروقی تک پہنچ گیا، غریدہ فاروقی عمران خان کی تہہ دل سے شکرگزار
غریدہ فاروقی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان صاحب کا خصوصی پیغام آج بذریعہ فواد چوہدری موصول ہوا کہ غریدہ فاروقی و دیگر صحافیوں کیخلاف سوشل میڈیا ہراسمنٹ /ٹارگٹنگ میں قطعاً تحریک انصافنہ تو کبھی شامل تھی نہ آئندہ کبھی ہو گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ایسے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور کڑی ہدایت کی ہے کہ تحریک انصاف سے وابستہ کوئی بھی ایسی کسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب کا یہ اقدام یقیناً قابلِ تحسین ہے؛ شکریہ خان صاحب۔۔ آپ ایک بڑے لیڈر ہیں اور آپ سے ایسے ہی احساسِ ذمہ داری اور اپنے فالوورز کی رہنمائی کی امید رہے گی۔
واضح رہے کہ غریدہ فاروقی سمیت کئی خواتین صحافیوں کاالزام ہے کہ تحریک انصاف کے سپورٹرز انہیں ہراساں کرتے ہیں،
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gharidahah.jpg
Last edited by a moderator: