
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اسمبلی توڑ کر کوئی آئینی کام نہیں کیا ہے، ہم الیکشن کیلئے بالکل تیار ہیں عمران خان کا شوق بھی پورا کردیں گے،انہیں الیکشن میں نانی یاد آجائےگی، جب میدان لگے گا تو لگ پتا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے گجرات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں، ہاتھ جوڑ کر عمران خان سے کہتے ہیں کہ الیکشن لڑو پاکساتن کے ساتھ نا لڑو، عمران خان نے چار سال ملک میں حکومت کی، وہ کوئی ایک اپنا کام بتادیں، انہوں نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ عمران خان نے لیا، مہنگائی ان کے دور میں بڑھنا شروع ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت میں سعودی عرب ، چین، یورپ اور دبئی والے ناراض بیٹھے تھے، لیڈر قوموں کا خواب دکھاتےہیں مگر عمران خان خواب کے بجائے سراب دکھاتا ہے، انہوں نےفوج کو گالیاں دیں، سربراہوں کو غدار کہا،میر جعفر و میر صادق کہا۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان آج بڑے مشکل حالات میں ہے،آج ہم روز امداد لینے جاتے ہیں ابھی بھی اکڑے بیٹھتے ہیں، ہماری جماعتوں کے اندر بھی خامیاں ہیں ہمیں ان کیلئے بھی لڑنا ہوگا،عوام نے ساری قیادتوں کو دیکھ لیا ہے فوجی قیادتوں کو بھی دیکھ لیا، بلاول بھٹو نے وزیر خارجہ بننے پر جماعت میں مباحثہ ہوا، بلاول کو وزیر خارجہ بنانے پر سعودی عرب راضی ہوا۔