
سینئر صحافی وتجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ شیخ مجیب کو عمران خان یا نواز شریف واپس نہیں لائے بلکہ انہیں 18ویں ترمیم کو شیخ مجیب کے 6 نکات سے زیادہ خطرناک قرار دینے والے واپس لائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹالک میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان اور سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ شیخ مجیب کو نواز شریف یا عمران خان واپس لائے ہیں، شیخ مجیب کو وہ لوگ واپس لائے ہیں جنہوں نے یہ کہا کہ 18ویں ترمیم شیخ مجیب سے 6 نکات سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1795148758377799743
شیخ مجیب کو پاکستانی سیاست میں واپس لانے سے متعلق نو از شریف اور عمران خان کے بیانات کے حوالے سے سوال کے جواب میں ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ یہ علامتی گفتگو ہے، جب ملک اتنے مسائل میں گھرا ہوا ہو تو ناامیدی نہیں پھیلائی جانی چاہیے۔
حامد میر نے کہا کہ شائد عمران خان اور نواز شریف نے اس حوالے سے جو بیانات دیئے وہ نوجوان نسل کو تاریخی پس منظر سے آشنا کروانے کیلئے دیئے کہ جب کسی مقبول لیڈر کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیےجاتے ہیں یا اسےجیلوں میں ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے تو مکتی بانی قائم ہوتی ہے جسے انڈیا نے پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔
https://twitter.com/x/status/1795147953729925570
اس حوالے سے پروگرام میں شریک پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان کا شیخ مجیب سے موازنے کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، عمران خان نہیں تو پاکستان نہیں جیسے بیان کی تشریح مجھ جیسا انسان ایسے کرتا ہے کہ پاکستان کی بقا اس وقت خطرے میں ہے، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان وہ واحد شخصیت ہیں جو ملک کو بچاسکتے ہیں، ملکی بقاء کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نہیں تو پاکستان نہیں علامتی گفتگو ہےجس کا مطلب یہ ہے کہ عمران خان ہوگا تو پاکستان کو بچانا آسان ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikahai1h1h1121.jpg