عمران خان کب اگلا دھرنا دے رہے ہیں ؟ عامر متین کا انکشاف

amir-mateen-march-khan-m.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر دوبارہ مارچ کی ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے، اس حوالے سے سینئرتجزیہ کار عامر متین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی اطلاع کے مطابق اس بار عمران خان جلد بازی نہیں کرینگے بلکہ بائیس یا تیئیس جون کو دھرنا دینگے۔

عامر متین نے کہا کہ عمران خان کو ایک دم سے بخار چڑھ جاتا ہے کہ دھرنا یا مارچ دینا ہے، گزشتہ مارچ مں بھی اچھا خاصا ہجوم تھا لیکن جنوبی پنجاب سے کوئی تیاری نہیں تھی، اس بار عمران خان تیاری کررہے ہیں۔


عامر متین نے کہا کہ عمران خان کے دوسرے دھرنے کے دوران پیٹرول پر تیس چالیس روپے مزید بڑھیں گے، بجلی کے فی یونٹ پر آٹھ روپےمزید بڑھیں گے، لوڈشیڈنگ بھی جاری ہوگی، بڑی الگ سی صورتحال ہوگی، عمران خان نے اپنی تنظیم سازی بھی خود کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ عمران خان سے استعفوں والی غلطی ہوئی ہے، پی ڈی ایم کے اوپر پنجاب حکومت والی تلوار لٹک رہی ہے، پنجاب معاملے کو لٹکا کر الیکشن کمیشن غلط کررہا ہے،عمران خان کا دعویٰ تھا کہ وہ الیکشن کے اعلان تک اسلام آباد میں رہیں گے۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ پنجاب میں شفقت محمود واحد ایم این اے ہیں جو لاہور سے گزشتہ بار اور اس بار بھی جیتے ہیں،حماد اظہر صاحب بہت بیمار تھے اس کے باجود وہ دو بڑی نشستوں پر جیتے ہیں، انہوں نے دھرنے کی قیادت کی۔