
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر برس پڑی ہیں ،کہا کہ عمران خان کو صرف اپنی بیوی کی فکر ہے۔
ڈان نیوزی کے پروگرام دوسرا رخ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایمان مزاری نے عمران خان کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ ہمیشہ بڑھ چڑھ کر پارٹی کا دفاع کرتی تھیں، حالانکہ میرا ان سے اس معاملے پراختلاف بھی تھا مگر وہ پھر بھی پارٹی کے ساتھ کھڑی رہیں، مگر ان کی گرفتاری کے پانچ چھ دن گزرنے کے بعد عمران خان کی جانب سے ان کیلئے بیان سامنے آیا۔
ایمان مزاری نے کہا کہ اس وقت عمران خان صاحب کو اس وقت صرف اپنی اور اپنی بیوی کی پڑی ہوئی ہے انہیں اور کسی کی پرواہ نہیں ہے،یہاں تک کہ پی ٹی آئی کے وکلاء ہزاروں کی تعداد میں گرفتار پی ٹی آئی کے کارکنان کو لیگل سپورٹ تک نہیں دے رہے، ان کارکنان کا کیا قصور ہے؟
خیال رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر سے پی ٹی آئی کےقائدین اور کارکنان کی وسیع پیمانے پر گرفتاریاں سامنے آئی تھیں، محترمہ شریں مزاری بھی ان گرفتار ہونے والے افراد میں شامل تھیں ،17 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی رہائی کا حکم دیا تو پنجاب پولیس نے رہائی کے فورا بعد انہیں دوبار گرفتار کرلیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5emamankhana.jpg