
مبشرلقمان کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ عمران خان کو تُو تڑاک کرکے بلارہے ہیں اور رانا ثناء اللہ اور مختلف لوگوں کے حوالے دیکر دھمکیاں دے رہے ہیں۔
اپنے ویڈیوپیغام میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ تم کوئٹہ جاؤ گے، تمہاری ضمانت کینسل ہوگی اور تم جیل جاؤ گے، راناثناء اللہ نے تمہیں مچھ جیل بھیجنے کا پلان بنایا ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1633736034662973440
ان کا مزید کہنا تھا کہ تم ہرایک کو فون کررہے ہو کہ میرے لئے آسانیاں پیدا کرو، فون کرنا ہے تو رانا ثناء اللہ کو کرو۔نمبر چاہئے تو مجھے بتانا میں تمہیں میسیج کردوں گا، لاڈلے تو قانون سے بالاتر ہے؟
مبشرلقمان نے دعویٰ کیا کہ تم 10 دن ٹھہرجاؤ، تیرا مردہ کوئی بھی اپنے کندھوں پر اٹھانے کو تیار نہیں ہے۔
اس پر مشی خان نے جواب دیا کہ مبشرلقمان نے بہت ہی چیپ اور گھٹیا ٹون استعمال کی ہے اور میں چیلنج کرتی ہوں کہ اس ٹون میں کسی اور پارٹی لیڈر سے متعلق بات کرکے دکھائیں۔
مبشرلقمان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مشی خان نے کہا کہ تمہیں شرم نہیں آتی کہ آپ تو تڑاک کرکے بات کررہے ہو اور کہہ رہے ہو کہ تو مچھ جیل جائے گا اور تیرا تو مردہ بھی کوئی اپنے کندھوں پر نہیں اٹھائے گا
مشی خان نے مزید کہا کہ انسان کوئی تمیز سیکھتا ہے کوئی مثال سیٹ کرتا ہے، تو تو کرکے بات کررہے ہو اور تمیز سیکھیں کسی سے متعلق بات کرنے کیلئے، کسی اور سے متعلق ایسی بات کرکے دکھائیں میں مان جاؤں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mishaijah.jpg