
بانی تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے وزیردفاع خواجہ نے بڑا بیان دے دیا,خواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان کو وردی والوں سے بات کی گندی عادت لگی ہوئی ہے، کوئی بھی گفتگو ایوان میں ہونی چاہے, اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا سنا ہے عمران خان نئی نئی باتیں کررہے ہیں، یہ چاہتے ہیں جی ایچ کیو بات کرنے کے لیے بندہ بھیجے، ان کو عادت پڑی ہوئی ہے، ماضی میں بھی بگڑے ہوئے بچے کی طرح گود میں بیٹھے رہے.
خواجہ آصف نے کہا پہلے 9 مئی کا معاملہ کلیئر ہونا چاہیے کہ بغاوت کیوں کی، ایک سیاسی جماعت شہدا کے گھروں میں فاتحہ خوانی سے بھی گریز کرتی ہے,الیکشن کی باتیں پہلے بھی ہوتی رہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی,سیاسی جماعتوں کو مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا پڑے گا,انہوں نے کہاکہ جب ہر شخص آئین کی اپنی تشریح کرے گا تو اہمیت نہیں رہے گی,اسپیشل قیدی کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، جبکہ ہمیں جیل میں یہ سہولتیں میسر نہیں تھیں۔
عمران خان نے فوج سے مذاکرات کی حامی بھر تے ہوئے کہا تھا کہ فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم نے فوج پر الزامات نہیں تنقید کی تھی، گھر میں کوئی بگڑا ہوا بچہ ہو تو اس پر تنقید کی جاتی ہے,اڈیالہ جیل میں صحافیوں کی غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے فوج کو گھر کے بگڑے ہوئے بچے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ گھر میں کوئی بگڑا ہوا بچہ ہو تو اس پر تنقید کی جاتی ہے، فوج پر تنقید اس وجہ سے کی تھی کیونکہ تنقید جمہوریت کا حسن ہے۔
https://twitter.com/x/status/1818316694999400548
https://twitter.com/x/status/1818724615226900806
https://twitter.com/x/status/1818664921904578682
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3khawajajasifkjshdhdhdk.png
Last edited by a moderator: