
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان چوہے کی طرح چھپا ہوا ہے اور ورکرز سے کہتا ہے کہ جیلیں بھردو۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر خواجہ آصف نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو چاہیے کہ نواز شریف سے ہمت و جرات ادھار مانگ لے، چوہےکی طرح چھپا ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1632370973528694787
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ورکرز کو کہتا ہے کہ جیلیں بھردو، سیاسی رہنما اپنے عقائداور نظریات کیلئے قربانیاں دیتے ہیں، قید کی صعوبتیں عزت و قار کے ساتھ برداشت کرتے ہیں، مگر اس شخص(عمران خان ) کو کوئی شرم و حیا نہیں ہے اورمثالیں نیلسن منڈیلا کی دیتا ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے 28 فروری کو توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے بعد اسلام آباد پولیس کی ایک ٹیم عمران خان کی گرفتاری کیلئے لاہور پہنچی ہے تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17khawajaidchohaaah.jpg