ایکسپریس نیوز کے صحافی عامرالیاس رانا جو اسٹیبلشمنٹ کے حلقوں کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں انکا دعویٰ ہے کہ عمران خان کو خاموش کرانے کیلئے بیرسٹر گوہر کی ایک اور ملاقات ہوئی ہے لیکن یہ ملاقات کسی ہائی پروفائل شخصیت سے نہیں ہوئی۔
اپنے ایکس پیغام میں عامرالیاس رانا نے دعویٰ کیا ہے کہ بیرسٹر گوہر ایک چھوٹی سی ملاقات اور ہوئی ہے (لیکن بڑے سے نہیں ) بس عمران خان چند دن کیلئے خاموش ہو جائیں تو سب سیٹ ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1884141681437745196
انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر سر توڑ کوششیں کہ خان باہر آ جائے “ لیکن شرط چپ ہونے کی ہے
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ بیرسٹر کی اڈیالہ انٹری سے پہلے سرگوشی کی ہے“ اب ایک اور ملاقات ہو گی "-
واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر اور وزیراعلٰٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کچھ ہفتے قبل آرمی چیف سے پشاور میں ملاقات ہوئی تھی جس پر حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی تھی اور حکومتی وزراء صفائیاں دیتے نظر آئے کہ یہ ملاقات انکے علم میں ہے۔