عمران خان کو گرفتار کرکے کہاں رکھا جائے گا؟

ikahaiashaa.jpg


سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کے بعد اڈیالہ جیل میں رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں سیل تیار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی جس سیل میں قید رہے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی اسی سیل میں رکھا جائے گا۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرکے ہی واپس جائیگی،عمران خان کی گرفتاری میں رکاوٹ قانونی جرم ہوگا، ہمارے پاس بہت آپشنز ہیں، پولیس سے تعاون کریں ورنہ سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس تاحال زمان پارک میں موجود ہے۔


کارکنان کا دعویٰ ہے کہ پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں پر شیلنگ کیلئے سامان جمع کررہی ہے۔آنسو گیس اور ڈنڈے منگوائے جارہے ہیں۔
 

Back
Top