
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو ملک کی ترقی کیلئے عمران خان کو پانچ سال جیل میں رکھنے سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کرنا شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر ملک نے ترقی کرنی ہے تو عمران خان کو اگلے پانچ سال تک کیلئے جیل میں ہی رکھا جائے۔
احسن اقبال کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین بشمول صحافیوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا، صحافی عبید بھٹی نے احسن اقبال کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملکی کی ترقی کیلئے ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور ان کے ہینڈلرز کو چوکوں میں لٹکانا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1802291214672130480
صحافی احمد نورانی نے کہا کہ اپنی کرپشن بچانے کے چکر میں پڑے چند لوگ یہی کہتے ہیں، مگر پھر بھی ن لیگی قیادت کو دنیا کے مختلف ممالک میں بنائی گئیں جائیدادیں اور کاروباروں کا حساب دینا ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1802212874862895270
اکبر نامی صارف نے کہا کہ یہ ڈکٹیٹروں کی سوچ ہوتی ہے جو مقبول لیڈر کو جیل میں رکھ کر حکومت کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے پاس عوامی سپورٹ نہیں ہوتی جس وجہ سے یہ مقبول لیڈر کا مقابلہ نہیں کرسکتے، مارشل لاء کی پیدوار ن لیگ سے ایسا شکست خوردہ بیان خلاف توقع نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1802269389451923569
سعد نامی صارف نے کہا کہ ملک ترقی کرتا ہے قانون کی حکمرانی سے، عدل سے، انصاف سے، فیصل سازی میں نوجوان طبقے کی شمولیت سے اور عوام کے فیصلے کے سامنے سرنگوں کرنے سے۔یہ اجزاء نہ ہوں تو ہمارے جیسا ملک کیا سویت روس جیسی سپر پاورز بھی تباہ ہوجاتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1802287190518407232
ایک صارف نے کہا کہ عوام نے دو تہائی اکثریت سےعمران کو وزیراعظم منتخب کیا ، مگر اقلیتی پارٹی نے بندوق برداروں کے ساتھ ملکر عوامی حقوق پہ ڈاکہ ڈال کر اقتدار پہ قبضہ کیا ،عوام غاصبین سے یر غمال پاکستان کو چھڑاوائیں گے اور قبضہ کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگے گا۔
https://twitter.com/x/status/1802227965280882928
ایک صارف نے کہا کہ یہ وہ 88 لوگ ہیں جو 25 کروڑ عوام میں سے نواز شریف کی تقریر سنتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1802290212657082446
ایک دوسرے صارف نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ آپ سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں اور آپ چوروں سے اپنا مینڈیٹ واپس چاہتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1802257600320258192
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6ahsaniqbalabackifire.png