
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے لوگ کہتے ہیں کہ ملک نے ترقی کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 5 سال جیل کے اندر ہی رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور عدلیہ فیصلہ کر لیں کہ ملک کو مذاکرات اور امن سے آگے لے کر جانا ہے یا انتشار پھیلانا ہے، حکومت 5 سال پورے کرے گی، اسٹیبلشمنٹ کو بھی سمجھ آ چکی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست انتشار اور فساد کی سیاست ہے اور ملک عدم استحکام اور بے یقینی کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
اس بیان پر فوادچوہدری اور احسن اقبال میں لفظی جنگ چھڑ گئی۔
فوادچوہدری نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ حکومتی وزیر احسن اقبال نے حکومت کی سیاسی اور معاشی حکمت عملی یہ بتائی کہ عمران خان کو پانچ سال تک جیل رکھا جائیگا تاکہ موجودہ حکومت حکومت کر سکے، حکمرانوں کو احساس ہے کہ ان کی کوئی سیاسی پوزیشن نہیں اور صرف لاٹھی اور گولی پر حکومت کر سکتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1802205425124757643
اس نے احسن اقبال نے کہا کہ میں نے حکومت کی سیاسی حکمت عملی نہیں بتائی بلکہ عوام کی بات کی ہے جو کہہ رہے ہیں کہ اگر پاکستان نے چلنا ہے اور ترقی کرنی ہے تو فتنہ اور فساد کی جڑ اور سائے سے پاکستان کو محفوظ رکھیں جسے سوائے منفی سیاست، دھرنوں، گالی گلوچ ، تشدد اور نفرت کے کچھ نہیں آتا۔
انہوں نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ چار سال سیاہ سفید کا مالک رہا لیکن پورے ملک میں ایک بھی قابل ذکر منصوبہ نہیں جو اس کی نشانی ہو ماسوائے سیلانی فاؤنڈیشن کے پیسوں سے چلنے والے 29 لنگر خانے جن کا کریڈٹ لیا جاتا رہا۔
https://twitter.com/x/status/1802208517937651978
اس پر فوادچوہدری نے کہا کہ عوام نے تو 8 فروری کو بتا دیا وہ کیا چاہتے ہیں، آپ خود بری طرح الیکشن ہار گئے، ڈان اخبار نے آپ کے الفاظ وقٹ کئے ہیں اور آپ کے ایکشن ان الفاظ کی گواہی ہیں۔ پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو عوام کاحق زندگی اور عزت نفس کا حق دینا ہو گا۔
https://twitter.com/x/status/1802226917116133439
انہوں نے مزید کہا کہ آپ اس وقت فرنگی حکومت کے راستے پر ہیں ۔۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ahsnai1h1.jpg