Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
عمران خان کیخلاف 9مئی کے تمام مقدمات میں بغاوت کی دفعات شامل، مقدمات میں 120 بی کی دفعات لگائی گئیں
عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف مقدمات میں شامل نئی دفعہ 120 بی کیا ہے؟
دفعہ 120 بی لوگوں کو حکومت وقت کے خلاف بعاوت کے لیے اکسانے سے متعلق ہے اور قانون میں اس کی سزاعمر قید ہے یہ ناقابل ضمانت جرم ہے۔
9 مئی کے واقعات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت تمام ملزمان کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئی ہیں۔
یہ بات ایس ایس پی انویسٹی گیشن آنوش مسعود نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
آنوش مسعود کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے تمام مقدمات میں دفعہ 120 بی لگادی گئی ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ چالان جمع کروانے سے قبل پراسیکیوشن کے تمام اعتراضات دور کردیے گئے ہیں۔

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/2ydfmJp/baghaw11h1h.jpg