
عمران خان نے اپنے بچوں کو وٹس ایپ پر کال کی جو ساڑھے 4 بجے سے 5 بجے تک جاری رہی : ذرائع
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ان کے بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کروانے کی درخواست پر سماعت کی تھی۔
کیس کی سماعت کے بعد خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ان کے بیٹوں سے فون پر کروانے کی اجازت دے دی تھی۔
ذرائع کے مطابق خصوصی عدالت کی طرف سے اجازت دیئے جانے کے بعد اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کی برطانیہ میں موجود اپنے بچوں سے ٹیلیفونک گفتگو کروائی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے وٹس ایپ پر اپنے بچوں سے 30 منٹ تک گفتگو کی جس کے دوران ان کے بچے جذباتی ہو گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو وٹس ایپ پر کال کی جو ساڑھے 4 بجے سے 5 بجے تک جاری رہی جس میں ان کے دونوں بیٹے سلمان اور قاسم جذباتی ہو گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے بچوں سے گفتگو کے دوران مسکراتے ہوئے انہیں تسلی دیتے رہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپنے بیٹوں سلمان اور قاسم سے گفتگو خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے حکم سے کروائی گئی۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپنے بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کروانے کی درخواست کے کیس میں ان کے وکیل شیراز رانجھا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی کو ہدایت جاری کی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ان کے بیٹوں سے بات کروائی جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17imrankhansondskjskjsk.png