News_Icon
Chief Minister (5k+ posts)
ناحق قید سے رہائی پانے کے بعد بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ محترمہ بشریٰ بی بی کا قوم کے نام پیغام
محترمہ بشریٰ بی بی بدترین فسطائیت، جبر، ناحق قید اور ریاست کے انسانیت سوز برتاؤ کے باوجود پوری ہمّت اور حوصلے سے راہِ حق پر کھڑی ہیں، مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم
اپنی رہائی پر مسرّت اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے کروڑوں عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محترمہ بشریٰ بی بی نے قوم کیلئے خصوصی پیغام دیا ہے، شیخ وقاص اکرم
محترمہ بشریٰ بی بی کا پیغام ہے کہ راہِ حق میں پیش آنے والی مشکلات کا خندہ پیشانی اور ثابت قدمی سے مقابلہ اللہ رب العزت کی خاص توفیق و عنایت اور قربِ الٰہی کا ذریعہ ہے، شیخ وقاص اکرم
حقیقی خوشی صرف اور صرف بانی چیئرمین عمران خان اور ان کے سینکڑوں پابندِ سلاسل ساتھیوں کی ناحق قید سے رہائی میں ہی پوشیدہ ہے، شیخ وقاص اکرم
محترمہ بشریٰ بی بی سمجھتی ہیں کہ جب تک عمران خان صاحب ناحق قید میں ہیں ہم میں سے کسی فرد کی انفرادی خوشی کوئی معنیٰ یا مفہوم نہیں رکھتی، شیخ وقاص اکرم م
محترمہ بشریٰ بی بی کا پیغام ہے کہ عمران خان کی ناحق قید سے رہائی ان کے خاندان یا جماعت سے بڑھ کر ان 24 کروڑ پاکستانیوں کا مسئلہ ہے جن کے وہ حقیقی نمائندے اور قائد ہیں، شیخ وقاص اکرم
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف
منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ
https://twitter.com/x/status/1850153812952305886
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/y5yD9WV/Bushra-Bibi.jpg
Last edited by a moderator: