عمران خان کی بہنوں کی جیل میں ملاقات نہ ہو سکی، 2 گھنٹے انتظار کروایا گیا

screenshot_1745331012080.png


عمران خان کی بہنوں کی جیل میں ملاقات ایک بار پھر ممکن نہ ہو سکی۔ جیل انتظامیہ نے دو گھنٹے تک دروازے پر کھڑا رکھا اور بار بار یقین دہانی کراتی رہی کہ ملاقات کروا دی جائے گی، مگر آخرکار دو گھنٹے گزرنے کے بعد ان کو سادہ سا جواب دیا گیا کہ "ملاقات کا وقت ختم ہو گیا ہے"۔


نورین خان نیازی، عمران خان کی بہن، نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، "ہمیں پہلے بتایا گیا تھا کہ علیمہ خان کے ساتھ آپ کو نہیں ملنے دیں گے، اور جب ہم علیمہ خان کے بغیر گئے تو پھر بھی ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ یہ جھوٹے ہیں، ان کی نیت ہی خراب ہے۔"

https://twitter.com/x/status/1914674727706152970
انہوں نے مزید کہا کہ جیل انتظامیہ نے ملاقات کے لئے دو گھنٹے تک انتظار کرایا اور ہر بار یقین دہانی کرائی گئی کہ ملاقات ہوگی، لیکن آخر میں انہیں بتا دیا گیا کہ ملاقات کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1914673452251820067
خیال رہے کہ اس سے قبل بانی چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 2 بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خانم کو ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔

ان کے ساتھ ساتھ بانی کے کزن قاسم خان کو بھی ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔ پولیس گورکھپور ناکے سے تینوں فیملی ممبران کو لے کر اڈیالا جیل روانہ ہوئی تھی جہاں جاکر انہیں پھر انتظار کروایا گیا اور پھر ملاقات بھی نہیں کروائی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1914677506801557857 https://twitter.com/x/status/1914676700673200290
 
Last edited by a moderator:

Back
Top