
پاکستان علماء کونسل کے بانی، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان کی حمایت میں امریکی ایوان نمائندگان کے 60 سے زائد اراکین کے خط کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے اس خط کو پاکستان کے داخلی معاملات میں براہ راست مداخلت قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کیا۔
حافظ اشرفی کا کہنا تھا کہ یہ خط پی ٹی آئی کی منافقانہ پالیسیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ امریکی نمائندگان مشرق وسطیٰ کے مسائل، خاص طور پر فلسطینیوں کی شہادت اور بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد کے معاملے پر خاموش ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1849419292724359539
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت، عوام اور سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنے مسائل کو خود حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ حافظ اشرفی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ خط پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے اور یہ صیہونی طاقتوں کے ایما پر لکھا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1849432167492759666
پاکستان علماء کونسل نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے اقدام کا بھرپور جواب دیں گے جو پاکستان کے خلاف ہو۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین نے صدر جو بائیڈن سے پاکستان میں 'سیاسی قیدیوں' کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tahi11h2i2h2.jpg