امریکی کانگریس کے اراکین جو ولسن اور آگسٹ پفولگر نے عمران خان کی رہائی کے لیے سیکرٹری آف اسٹیٹ مارک روبیو کو خط لکھ دیا۔۔
آگسٹ پفلوگر ایک امریکی سیاست دان ہیں، جو ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ٹیکساس کے 11ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی سے پہلے امریکی فضائیہ میں خدمات انجام دیں، جہاں وہ ایک تجربہ کار پائلٹ تھے۔ انہوں نے قومی سلامتی اور توانائی کے شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
آگسٹ پفلوگر اس وقت ری پبلک سٹڈی کے چئیرمین ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1894621874342301893
امریکی کانگریس مین جو ولسن نے اپنے میں ری پبلک سٹڈی کے چیئرمین آگست فولگر کے ساتھ شامل ہونے پر شکر گزار ہوں تاکہ سیکرٹری آف سٹیٹ مارک روبیو سے عمران خان کی رہائی اور پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے کام کرنے کا مطالبہ کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات اس وقت سب سے زیادہ مضبوط ہوتے ہیں جب ان کی بنیاد آزادی پر ہو
https://twitter.com/x/status/1894494180191220098
واضح رہے کہ عمران خان کی رہائی کیلئے متعدد اراکین کانگریس اور سینیٹرز آواز اٹھاتے رہتے ہیں جن میں ٹرمپ کابینہ کے اراکین بھی شامل ہیں۔