
جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر فادرز ڈے کے موقع پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں ان تمام لوگوں کو محبت بھرا پیغام بھیج رہی ہوں اور ان کے بارے میں سوچ رہی ہوں جو کسی بھی وجہ سے اپنے والد کو فادرز ڈے کی مبارکباد دینے سے قاصر ہیں
https://twitter.com/x/status/1802403351348543521
جمائماخان نے یہ پیغام ایسے وقت میں شئیر کیا ہے جب عمران خان جیل میں ہیں اور انکی اپنے بیٹوں کیساتھ فون پر بات کرنا کافی مشکل ہوگیا ہے۔اڈیالہ جیل حکام عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کیلئے مختلف حیلے بہانے کرتے ہیں اور کئی کئی ماہ بات نہیں کرواتے
عمران خان اور جمائما گولڈ اسمتھ کے دو بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان ہیں جو اپنی والدہ کے ہمراہ برطانیہ میں مقیم ہی اور پچھلے کافی عرصے سے ان دونوں کی اپنے والد سے ملاقات نہیں ہوسکی کیونکہ عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imaa1h11.jpg